کویت کی”نشیلی لڑکی ”گرفتار،اومان میں کندھے، گھٹنے اور سینہ نہ ڈھانپنے پر جرمانہ، قید ہوگی

 


کویت سٹی ،مسقط:کویت میں اخلاق سوزسرگرمیوں میں ملوث ایک لڑکی کو گرفتار کرکیا گیا ہے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں لڑکی شراب یا نشہ میں دھت تھی اور ایک سڑک پر سفید رنگ کی کار سے اتر کر بہیودہ رقص کررہی تھی۔ کویتی وزارت داخلہ نے ٹوئٹر اکاونٹ پر گاڑی اور لڑکی کا چہرہ ظاہر کیے بغیر اس کی تصویر جاری کی ہے۔وزارت داخلہ کے مطابق لڑکی کو خلیج عربی سٹریٹ پر سماجی آداب کے منافی حرکتیں کرتے ہوئے حراست میں لیا ہے ۔ لڑکی کو قانونی کارروائی کے لیے پولیس سٹیشن کے حوالے کردیا گیا ۔ ادھر اومان میں حکام کے مطابق دکانوں اور مالز میں اخلاقیات کی پاسداری نہ کیے جانے کی شکایات پر یہ قواعد و ضوابط تجویز کیے گئے ہیں۔ اپنے کندھے، گھٹنے اور سینہ کو مناسب طریقے سے نہ ڈھانپنے والے مرد اور خواتین کو 780 ڈالر تک جرمانہ ہو سکتا ہے اور تین ماہ کی قید ہو سکتی ہے۔مسقط میں میونسپل کونسل کے پبلک افیئرز کمیٹی کے چیئرمین قیس بن محمد المعشاری کے مطابق لباس ایسا ہونا چاہیے جو ان کے جسم کو موزوں طور پر ڈھانپے۔ لباس میں سے جسم نظر نہ آئے اور اس پر کوئی غیرموزوں نقش اورعکس نہ بنے ہوں۔چیئرمین قیس بن محمد المعشاری نے یہ واضح کیا کہ نقاب اوڑھنا لازمی نہیں کیونکہ مذہبی رواداری اور سیاحت کو ملحوظ خاطر رکھا گیا ہے۔ان تجاویز پر میونسپل کونسل کی جانب سے اگلے مہینے بحث ہوگی اور رائل کورٹ کی وزارت سے منظوری کے بعد اس پر عملدرآمد ہوگا۔