گندھارا چوپال کا افتتاحی پروگرام

 

ٹیکسلا: ٹیکسلا کے قدیمی شہر سرکپ کے مقام پر گندھارا ہسٹاریکل اینڈ کلچرل سوسائٹی و گندھارا ریسورس سینٹر نے گندھارا چوپال کا افتتاحی پروگرام منعقد کیا۔ اس چوپال کا مقصد علاقائ دانشوران کو ایک پلیٹ فارم پراکٹھا کرنا ہے تاکہ وہ غیر رسمی گفتگو کے ذریعہ ٹیکسلا کے قدیم آثار کی حفاظت اور اپنی ثقافت و اپنی زبان کی ترویج و اشاعت کے متعلق اہم معاملات پراظہار خیال کریں تاکہ اس کے لیے کچھ عملی اقدامات اٹھا ئے جا سکیں۔

دوران گفتگو گندھارا ہسٹاریکل اینڈ کلچرل سوسائٹی کے صدر پروفیسر راشد خان، گندھارا ریسورس سینٹر کے بانیان، ڈاکٹرایاز کیانی اور ڈاکٹر ندیم تارڑ نے چوپال کے مقاصد پر مختصر روشنی ڈالی۔

آج گندھارا چوپال کی اس بیٹھک میں حصہ لینے والوں کا ایک دوسرے سے مختصر تعارف ہوا اورمتفقہ فیصلہ ہوا کہ اس کو جاری رکھا جائے اور اس کے ساتھ ساتھ مختلف نکات پر بھی تبادلہ خیالات کرتے ہوئے اس فورم کو مذید فعال بنانے پر زور دیا گیا. اور اگلی بیٹھک کے معاملات بھی زیر بحث آئے ، جن کا تعلق ٹیکسلا کے ورثہ کے تحفظ اور اپنی تاریخ وثقافت کو قومی و بین الاقومی سطح پراُجاگر کیے جانے کے معاملات پر بحث ہوئی۔

 

یہ چوپال ہر 15 روز بعد منعقد ہوا کرے گا جس میں زندگی کے تمام شعبوں سے متعلق افراد اس میں شامل ہو سکتے ہیں۔