لاہور: لاہور میں سوتیلی بیٹی سے زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار کر لیا گیا ہے۔سپریٹنڈنٹ پولیس (ایس پی) کینٹ کا کہنا ملزم کے خلاف تھانہ جنوبی چھاؤنی میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق زیادتی کا واقعہ چوکی نادرآباد کے علاقے وقاص مارکیٹ میں پیش آیا، جہاں 16 سالہ لڑکی کی درخواست پر مقدمہ درج کیا گیا ہے۔متاثرہ لڑکی نے الزام عائد کیا کہ وہ لوگوں کے گھروں میں کام کرتی ہے، اکیلا پا کر سوتیلے باپ نے ہوس کا نشانہ بنا ڈالا۔چند روز قبل پنجاب کے ضلع گوجرانوالہ کی پاسبان کالونی میں بھی سوتیلے باپ نے بیٹی کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا ہے۔ذرائع کے مطابق پولیس نے متاثرہ لڑکی کی شکایت پر اس کے سوتیلے باپ کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے۔ایف آئی آر کے متن کے مطابق متاثرہ لڑکی نے بتایا ہے کہ میرا سوتیلا والد میرے ساتھ مختلف ادوار میں زیادتی کرتا رہا ہے اور 9 ستمبرکو بھی اس نے مجھے زیادتی کا نشانہ بنایا ہے۔ متاثرہ لڑکی نے بتایا ہے کہ گزشتہ رات بھی سوتیلے باپ نے زیادتی کی کوشش کی تو میں بھاگ کر گلی میں آ گئی تھی۔پولیس ذرائع کے مطابق متاثرہ لڑکی کے والد کا انتقال ہو چکا ہے اور اس کی والدہ کی یہ چوتھی شادی ہے۔پولیس نے بتایا ہے کہ متاثرہ لڑکی کی میڈیکل رپورٹ آنے کے بعد مزید کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔


