اسلام آباد: سی پیک کے تحت ڈیجیٹل سلک روڈ پاکستان کے ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کی بحالی کے لئے نیک شگون ثابت ہوگا۔ چینی کمپنی ہواوے کے ماہرین کے مطابق ڈیجیٹل سلک روڈ کے تحت پاکستان اپنے ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کی بحالی کو یقینی بنائے گا۔چینی کمپنی ہواوے ماہرین کا 2017 میں ایک پاکستانی کمپنی کے ساتھ مشترکہ منصوبہ تھا جو پاکستان کو کینیا اور جبوتی سے جوڑنے کے لئے پاک ایسٹ افریقہ کیبل ایکسپریس تعمیر کرے گا۔ ڈیجیٹل سلک روڈ کا تصور قومی ترقی اور اصلاحی کمیشن ، وزارت برائے امور خارجہ اور عوامی جمہوریہ چین کی وزارت تجارت کے ذریعہ 2015 میں متعارف کرایا گیا تھا۔ڈیجیٹل سلک روڈ پرکشش بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کا ایک اہم حصہ ہے۔ اس کا مقصد ایشیا ، مشرق وسطیٰ ، یورپ ، افریقہ اور لاطینی امریکہ کے بیلٹ اینڈ روڈ والے ممالک میں انٹرنیٹ انفراسٹرکچر کو مضبوط بنانا ، خلائی تعاون کو مزید وسعت دینا ، مشترکہ ٹیکنالوجی کے معیار کو ترقی دینا اور انتظام و انصرام کے سسٹم کی کارکردگی کو بہتر بنانا ہے۔
Related Posts

خادم اعلیٰ پاکستان حج کے ایک لاکھ خوش نصیبوں کو بھی سبسڈی کے پھول دیں: پیر اکرم شاہ
- Rizwan Malik
- مئی 16, 2022
- 0
خادمین حرمین الشریفین پاکستان اور اہل پاکستان سے محبت کا مثبت جواب ضرور دیں گےمکہ اور مدینہ شریف میں عقیدت’ رحمت اور سعادت کے نظارے […]

اسلام آباد میں موسم گرم اور حبس زدہ رہے گا، بارش کا بھی امکان
- Rizwan Malik
- اگست 2, 2023
- 0
پنجاب کے مختلف شہروں میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران طوفانی بارشوں کا خدشہ، انتظامیہ ہائی الرٹ اسلام آباد:محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں […]

صحت مند زندگی کے لئے متوازن غذا، مناسب نیند اور ورزش کو معمول بنایا جائے
- Rizwan Malik
- فروری 7, 2025
- 0
الائنس گڈ گورننس فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام سیمینار سے مقررین کا خطاب مختلف ہسپتالوں سے ڈاکٹرز سمیت غیر ملکی ماہرین نے بھی زوم کے ذریعے […]
