
اسلام آباد(رپورٹ :فدا محمد خان )ستارہ مارکیٹ جی سیون مرکز کے انتخابات میں شاہین تاجر اتحاد گروپ نے میدان مار لیا ہے۔ شاہین تاجراتحاد گروپ نے 102 ووٹ حاصل کئے جبکہ ٹریڈرزفاونڈرگروپ نے 69 ووٹ حاصل کئے۔رجسٹرڈ ووٹ کی تعداد 176تھی جبکہ پول کئے گئے ووٹ تعداد 173 رہی ۔3 ووٹ مسترد ہوئے۔شاہین تاجراتحاد گروپ نے الیکشن دوسری مرتبہ جیت لیاہے۔سید الطاف حسین شاہ دوسری مرتبہ کامیاب صدر منتخب ہوئے جبکہ رانا محمداکرم جنرل سیکرٹری کامیاب ہوئے۔چیرمین شاہین تاجراتحاد چوہدری عبیداللہ۔صدر سید الطاف حسین شاہ۔جنرل سیکرٹری رانا محمد اکرم نے الیکشن کمیشن کی جانب سے نتائج کے اعلان کے بعد تاجربرادری کاشکریہ ادا۔اسلام آباد پولیس۔اسلام آباد انتظامیہ کے تعاون کا بھی شکریہ ادا کیاہے۔شاہین تاجراتحاد کی دوسری مرتبہ کامیابی پر تاجربرادری نے بھرپور جشن منایا۔آتش بازی کا بھی بھرپور مظاہرہ کیا۔الطاف شاہ۔رانا اکرم چوہدری عبیداللہ کے جیت کی بھی شدید نعرہ بازی کی گئی۔




