پیپلز پارٹی نے پنجاب میں مختلف ونگز کے عہدیداروں کا اعلان کر دیا 

چئر مین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے پنجاب بھر کے ونگز کے عہدیداروں کا اعلان کر دیا ہے۔ جس کے تحت یوتھ ونگ کے صدر عارف حسین شاہ، فہیم خان جنرل سیکریٹری، میاں نور الہی انفارمیشن سیکریٹری ہونگے،علماء ونگ کیلئے میاں عبدالر حمان صدیقی صدر،حافظ محمد جمیل نورانی جنرل سیکریٹری ہونگے۔ اقلیتی ونگ کیلئے باسرو جی صدر، اور عامر نوید جیوا جنرل سیکریٹری ہونگے۔ وکلاء ونگ کیلئے شیخ غیاث الدین صدر، طاہر محمود مفتی جنرل سیکریٹری،اور رانا جاوید انفارمیشن سیکریٹری ہونگے۔پیپلز لیبر بیورو میں ملک بشیر احمد صدر،محمد اکبر بھٹو سینئر نائب صدر، ملک محمد عاشق بھٹہ جنرل سیکریٹری،اورمحمد اعظم بوسن سیکریڑری اطلاعات ہوں گے۔