پاکپتن ڈی پی او اسماعیل کھاڑک نےعوام کو فوری انصاف کی فراہمی کے لیے ضلع بھر میں ڈی ایس پی ایز اور ایس ایچ اوز پرمشتمل بورڈ تشکیل دینے کی ہدایات جاری کردی ان خیالات کااظہار ڈی پی او اسماعیل کھاڑک نے ڈی پی او آفس میں لگائی گئی کھلی کچہری میں تاجروں شہریوں سائیلین اور پولیس افسران سے خطاب کرتے ہوئے کیا .ڈی پی او کاکہناتھا کہ مظلوم کو فوری انصاف کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا اس میں کسی قسم کی رکاوٹ سستی اور کوتاہی کو برداشت نہیں کیاجائے گا .ڈی پی او اسماعیل نے ڈی ایس پیز کو ہدایت کی کہ حساس معاملات پر مبنی درخواستوں پر میرٹ کو مدنظر رکھتے ہوئے فوری عمل درآمد کیاجائے تاکہ عوام کا پولیس پر اعتماد بحال ہوسکے .ڈی پی او اسماعیل کھاڑک نے کھلی کچیری میں پیش ہونے والے سائیلین شہناز بی نی حسن ٹاون .بارش علی 35 ایس پی .یونس ٹبہ نانک سر .رسولاں بی بی اور سکینہ بی بی کمیریاں .فرمان علی گوبندپور. رانی بی بی 76 جوئیہ والی .نور سین بی نی چک مہندی خاں. رستم علی. اعجاز 30 ای بی عارفوالہ اور محمد اسلم پیرکریاں اور ضلع بھر سے آئے ہوئے سائیلین کی اطمینان سے باتیں سنیں اور 30 سے زائد درخواستوں پر فوری عمل درآمد کے احکامات جاری کیے کھلی کچہری میں ڈی ایس صدر سرکل ضیا الحق ڈی ایس پی سٹی خالد بلوچ اور ڈی ایس عارفوالہ رانا فواد کے متعلقہ درخواستیں پیش ہوئی.
Related Posts

جاپان ائر لائن نے مسافروں کو پرسکون سفر فراہم کرنے کے لئے نیا فیچر متعارف کرا دیا
- Rizwan Malik
- October 4, 2019
- 0
ٹوکیو:ہوائی جہاز کے سفر سے ویسے ہی کچھ لوگ کافی خوفزدہ رہتے ہیں، اس کے بعد جب ایک طویل فلائٹ میں سکون کی تمنا رکھنے […]

طب کونسل پانچ سال گزرنے کے باوجود طلبہ کو ڈپلومہ و ڈگریاں جاری کرنے میں مکمل طور پر ناکام
- Rizwan Malik
- March 7, 2022
- 0
لاکھوں روپے طلبہ سے فیسیں لینے کے باوجود کونسل کے دفتر کے چکر لگوائے جاتے ہیں رجسٹرا ر کے خلاف طلبہ کے شکایات کے انبار […]

پارلیمنٹ حملہ کیس ،یوزیر اعظم عمران خان بری ،طاہر القادری بدستور اشتہاری
- Rizwan Malik
- October 31, 2020
- 0
شاہ محمود قریشی، پرویز خٹک، شفقت محمود ، اسد عمر،علیم خان،شوکت یوسف زئی اور جہانگیر ترین سمیت دیگر12 ملزمان پر فرد جرم عائد21 نومبر […]
