
اسلام آباد (خرم شہزاد اعوان)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے سابق سی ای او ہارون لوگارٹ بطور ڈائریکٹر ٹی ٹین لیگ سے وابستہ ہو گئے ٹی ٹین لیگ کے چیئرمین شجیح الملک کے ہمراہ ویب پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ٹی ٹین لیگ کے چیئرمین شجیح الملک نے کہا کہ ہارون لوگارٹ بین الاقوامی سطح پر کرکٹ کے معاملات میں ایک وسیع تجربے کی حامل مشہور شخصیت ہیں ان کا ٹی ٹین لیگ کے ساتھ منسلک ہونا ہمارے لیے باعث برکت ہوگا اور ہارون لوگارٹ کی رہنمائی میں ہم ٹین لیگ کو دنیا کی سب سے بڑی کرکٹ لیگ بنانے میں کامیاب ہو جائیں گے ہارون لورگاٹ نے نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹی ٹین لیگ میں اپنی شمولیت پر میں چیئرمین ٹی ٹین لیگ شجیح الملک کا شکریہ ادا کرتا ہوں اور ان کو اس بات کا یقین دلاتاہوں کہ اپنے کرکٹ کے ساتھ وسیع تجربے کو استعمال کرتے ہوئے اس لیگ کو بین الاقوامی سطح پر متعارف کرانے میں اپنا کردار ادا کروں گا تفصیلات کے مطابق ہارون لورگاٹ 2008 سے 2012 چار سال تک انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر رہے اپنی مدت ملازمت کے بعد انہوں نے مشیر کی حیثیت سے سری لنکا کرکٹ بورڈ اور پھر پاکستان کرکٹ بورڈ کی مدد بھی کی جولائی 2013 میں انھیں کرکٹ جنوبی افریقہ کا چیف مقرر کیا گیا تھا اور مشکل دور کے بعد سی ایس اے کی ساکھ کو بحال کرنے پر ان کی تعریف کی گئی ہارون گارڈ کی خدمات کے اعتراف میں 2017 میں انہیں کھیلوں کی انتظامیہ میں اعلی قیادت کی وجہ سے سپورٹس انڈسٹریز کے افتتاحی بزنس لیڈر شپ ایوارڈ سے نوازا گیا۔ ٹین سپورٹس مینجمنٹ کے ڈائریکٹر اسٹریٹیجی اینڈ ڈویلپمنٹ ہارون لوگارٹ نے کہا کہ میں نے پچھلے سال پہلی بار ٹی ٹین کرکٹ کا مشاہدہ کیا تھا اس کی مقبولیت کو دیکھ کر میں بہت متاثر ہوا ٹی ٹین سپورٹس مینجمنٹ اور ابوظہبی ٹی ٹین لیگ کے بانی چیئرمین شجیح الملک نے کہا کہ گزشتہ تین برسوں کے دوران 2017 میں شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم ٹی ٹین لیگ خود کو منوا چکی ہے اور اب اپنی مقبولیت کی وجہ سے اس کو پوری دنیا میں سراہا جا رہا ہے جبکہ یو اے ای بورڈ سمیت انٹرنیشنل کرکٹ کونسل سے بھی منظوری مل چکی ہے ۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے سابق سی ای او ہارون لوگارٹ بطور ڈائریکٹر ٹی ٹین لیگ سے وابستہ ہو گئے




