G.14/1 کے سب سے زیادہ کیسز عدالتوں میں زیر سماعت ہیں، اس سب سیکٹر کو کلئیر کرنا انتہائی مشکل ہے ،اس میں مزید کئی سال لگ سکتے ہیں

لام آباد(خصوصی نمائندہ ) وزارت ہاوسنگ اینڈ ورکس نے گزشتہ سالہا سال سے زیر التواء سیکٹر G.14 کے سب سیکٹر G.14/1 کے الاٹیوں کو بری خبر سنا دی۔ G.14/1کے سب سے زیادہ کیسز عدالتوں میں زیر سماعت ہیں اس سب سیکٹر کو کلئیر کرنا انتہائی مشکل ہے اس میں مزید کئی سال لگ سکتے ہیں۔قومی اسمبلی کو جمع کرائی گئی وزارت ہاوسنگ اینڈ ورکس کی دستاویز کے مطابق سیکٹر G.14 کو کلئیر کرنے کے لئے کام جاری ہے تاہم سب سیکٹر G.14/1,2 میں تعمیر شدہ جائیدادیں ہیں جنکے مالکان سے بات چیت چل رہی ہے جبکہ عدالتوں میں بھی کیسز زیر سماعت ہیں۔ سیکٹر G.14 /1 میں سب سے زیادہ مسائل ہیں یہ بہت پرانا ایشو ہے اور اس کے بہت زیادہ کیسز عدالتوں میں زیر سماعت ہیں اور اس کو کلئیر کرنے کے لئے کام ہو رہا ہے تاہم اس میں بہت زیادہ وقت لگے گا جبکہ اسکے ترقیاتی کاموں کے لئے بھی 7 ارب روپے سے زائد کی رقم درکار ہے۔



