سی پیک یوریشین رابطہ کاری میں معاون ثابت ہو گا ، سینٹ میں قائد ایوان سینٹر شہزاد وسیم کی روسی سفیر سے ملاقات

 

 

اسلام آباد(نیوزرپورٹر) سینیٹ میں قائد ایوان سینیٹر ڈاکٹر شہزاد وسیم نے کہا ہے کہ روس اور پاکستان خطے کی ترقی اور خوشحالی کیلئے موثر کردار ادا کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیںاورپاکستان روس کے ساتھ شنگھائی تعاون تنظیم کی سطح پر دوطرفہ تعاون کو انتہائی اہم سمجھتا ہے ۔سی پیک یوریشین رابطہ کاری میں معاون ثابت ہو گا جس سے تجارت اور اقتصادی سرگرمیوں کو فروغ دینے میں مدد ملے گی ۔ ان خیالات کا اظہار قائد ایوان سینیٹ سینیٹر ڈاکٹر شہزاد وسیم نے روس کے سفیر ڈینلاوی گانخ سے پارلیمنٹ ہاوس میں ملاقات کے دوران کیا ۔ ملاقات میںدو طرفہ اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ سینیٹر ڈاکٹر شہزاد وسیم نے کہا کہ پاکستان روس کے ساتھ اپنے کثیر الجہتی مراسم کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اوردونوں ممالک کے درمیان اسٹرٹیجک پارٹنر شپ سے علاقائی امن اور ترقی میں مدد ملے گی ۔انہوں نے کہا کہ خطے کی تیزی سے بدلتی صورتحال مستحکم رابطہ کاری کی متقاضی ہے ۔ ہماری خارجہ پالیسی میں روس کو انتہائی اہمیت حاصل ہے ۔ دونوں ممالک کے درمیان سیاسی ، سفارتی و اقتصادی تعاون میں بہتری دیکھنے میں آئی ہے ۔ بین الاقوامی سطح پر دونوں ممالک کا تعاون ایک دوسرے پر اعتماد کی عکاسی کرتا ہے ۔ ڈاکٹر شہزاد وسیم نے کہا کہ پاکستان روس تعلقات یک سمتی نہیں بلکہ کثیر السمتی ہیں ۔ پاکستان اور روس کے تعلقات خطے کی ترقی اور خوشحالی کیلئے بھی مفید ثابت ہو رہے ہیں۔تجارت اور عوامی سطح پر روابط کے علاوہ دوسرے شعبوں میں تعاون کیلئے وسیع مواقع موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تجارتی حجم کو بڑھانے کیلئے دونوں ملک سنجیدگی کے ساتھ رابطوں میں ہیں ۔ باہمی تعاون کے ذریعے تجارتی سطح پر رابطوں کو بڑھانے کیلئے وسیع مواقع موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ روس اور پاکستان خطے کی ترقی اور خوشحالی کیلئے موثر کردار ادا کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیںاورپاکستان روس کے ساتھ شنگھائی تعاون تنظیم کی سطح پر دوطرفہ تعاون کو انتہائی اہم سمجھتا ہے ۔ سی پیک یوریشین رابطہ کاری میں معاون ثابت ہو گا جس سے تجارت اور اقتصادی سرگرمیوں کو فروغ دینے میں مدد ملے گی ۔ سی پیک سے ایس سی او کمیونٹی کو بھر پور فائدہ حاصل ہو گا۔ انہوںنے کہا کہ پاکستان ایک پرُ امن ملک ہے اور امن اور ترقی کی اہمیت کو سمجھتا ہے ۔ پارلیمانی رابطہ کاری کے ذریعے دوطرفہ تعاون اور عوامی سطح پر روابط کو مزید فروغ دینے میں مدد ملے گی ۔ روس کے سفیر نے سینیٹ میں قائد ایوان سینیٹر ڈاکٹر شہزاد وسیم کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پاکستان روس کیلئے انتہائی اہم ملک ہے اور پاکستان کے ساتھ دوطرفہ تعاون کو سماجی اور اقتصادی سطح پر مزید بڑھانے کے خواہاں ہیں ۔