اسلام آباد میں دفعہ 144نافذ ، ماسک نہ پہننے پر جرمانہ ہوگا

اسلام آباد (وقائع نگار)وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں ماسک نہ پہننے پر دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے۔ خلاف وزری پر جرمانہ اور گرفتاری ہوسکتی ہے۔اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
ڈی سی اسلام آباد کا کہنا ہے کہ دفعہ 144کا نفاذ ماسک نہ پہننے والوں پر ہو گا۔اسلام آبادمیں شاپنگ مالز،دکانوں،عوامی مقامات پرماسک پہننالازمی قرار دیتے ہوئے کہا گیا کہ ماسک نہ پہننے پر جرمانہ اور پولیس کی جانب سے گرفتاری عمل میں لائی جاسکتی ہے۔ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ دفعہ 144کا نفاذ2 ماہ کیلئے ہو گا۔