
را و لپنڈی( نامہ نگار) حضرت محمد ۖ کی ذات صفات اعلیٰ ہیںکہ جن کے نور کے ظہورکی خاطر بزم دو عالم سجائی گئی ، اللہ تعا لیٰ نے اپنے محبوب کو کا ئنا ت میں مبعو ث فرما کر د کھی انسانیت کے غم و آلام کا ہمیشہ ہمیشہ کے لئے مد ا وا کیا ان خیا لات کا اظہا ر پیر علامہ رضا المصطفٰی نورانی نے مر کزی جلوس میلاد کمیٹی را ولپنڈی کینٹ کے مر کزی جلوس کی افتتا حی تقریب منعقدہ چو نگی نمبر ٢٢ سے خطا ب میں کیا ۔تقریب کی صدا رت و خصوصی دعاپیر دیو ان سید آل حبیب علی خان سجادہ نشین آستانہ عالیہ ا جمیر شریف نے کی جلوس کا آغاز صبح ١١ بجے میلاد چوک چو نگی نمبر ٢٢ مر کز ی جلو س میلاد کمیٹی را ولپنڈی کینٹ کے قا ئدین کی زیر قیا دت انعقا د کیا گیا جلوس میلاد چوک چونگی٢٢سے زیر قیادت مرکزی قائدین راجہ آصف علی خان ، سید قاسم حسنین شاہ ، پیر مجیب الرحمن قادری ، چوہدری جاوید نذیر،شکیل اعوان ، علامہ رضا مصطفی نورانی ،راجہ اشفاق ، محمد عامر صدیقی ،عامر محمود کیانی ایم این اے ،صوبائی وزیرِ قانون محمد بشارت راجہ،عمر تنویر بٹ ایم پی اے ،سابق ایم پی اے محمد آصف ،حاجی ظفر اقبال،را جا جہا نداد،ملک نیاز اعوان و دیگر ہوا۔ جلوس چونگی نمبر 22سے ٹینچ بھاٹہ ، ، چوہدری اقبال روڈ ، قصائی ، چو ک مغل آباد ،عابد مجید روڈ ، آخری سٹاپ ٹینچ بھاٹہ سے راول ٹاون ، ڈھوک سیداں چوک ،کمال آباد ، ،کلمہ چوک ،دھمیال روڈ سے بابا گوہر علی شاہ ، چونگی نمبر 22سے خان محمد روڈ ،آرائے بازار ،خٹک چوک ، آر سی بی آفس روڈ ، مال روڈ ، یو ٹرن سے محفوظ روڈ ، حیدر روڈ ، کیپٹل سینما ،پولیس اسٹیشن روڈ ، کوئلہ سنٹر ، نشتر سٹریٹ ، آدمجی روڈ ، احاطہ مٹھو خان ،مولوی محمد حسین سٹریٹ ، کباڑی بازار پررات ٩ بجے اختتام ہوا۔



