
اسلام آباد (نیوزرپورٹر) جموں وکشمیر تحریک حق خودارادیت انٹرنیشنل کی طرف سے پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے ممبر برطانوی پارلیمنٹ اور شیڈو ڈپٹی لیڈر ہاؤس آف کامنز افضل خان کے اعزاز میں اسلام آباد میں استقبالیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ استقبالیہ تقریب میں مسلم لیگ ن کے سینیٹر لفٹیننٹ جنرل(ریٹائرڈ) عبد القیوم، تحریک حق خودارادیت کے چیئرمین راجہ نجابت حسین، ڈائریکٹر جنر ل جموں وکشمیرلبریشن سیل فدا حسین کیانی، حریت کانفرنس کے رہنماؤں شیخ تجمل السلام، راجہ خادم حسین شاہین، یوتھ پارلیمنٹ پاکستان کے صدر کے عبید قریشی، یوتھ ایسوسی ایشن پاکستان کے عبد القادر، عبد الحمید لون، جموں وکشمیر ڈیموکریٹک پارٹی کی صد رمحترمہ نبیلہ ارشاد،تحریک انصاف کی خواتین رہنماؤں عنبرین ترک، گلشن منہاس، آسیہ حسین، کے علاوہ عمران ڈار، عبدالخالق بٹر، ایگزیکٹیو ڈائریکٹر یوتھ فار کشمیرماریہ اقبال ترانہ، اسلام آباد چیمبرز آف کامرس کی نینا علی، کنو ل حیات، ریحانہ یاسمین، نے شرکت کی۔ جبکہ معروف بزنس مین سید شہباز شاہ اور عمیر رزاق چوہدری کی طرف سے مہمان خصوصی اور دیگر شرکاء کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا۔ ممبر برطانوی پارلیمنٹ اور شیڈو ڈپٹی لیڈر ہاؤس آف کامنز افضل خان نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان مقبوضہ جموں وکشمیر کے اندر مسلمانوں کو اقلیت میں تبدیل کرنے کے لئیے جو اقدامات کر رہا ہے اُس کو عالمی سطح پر موثر انداز میں بے نقاب کرنے کی ضرورت ہے، کشمیر کی صورتحال کسی سے پوشیدہ نہیں ہے، ہم جہاں بھی ہیں ہمیں مقبوضہ جموں وکشمیر کے عوام کی جدو جہد میں اپنا حصہ ڈالتے رہنا ہو گا، انشااللہ کشمیریوں کو آزادی کی منزل بہت جلد حاصل ہو گی۔افضل خان نے جموں وکشمیر تحریک حق خودارادیت کے چیئرمین راجہ نجابت حسین او ر اُن کی ٹیم کو زبرداست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ یورپ اور برطانیہ کے اندر اُن کی تنظیم جس محنت اور لگن سے کشمیریوں کے بنیادی حق خودارادیت کے لئیے کام کر رہی ہے وہ قابل تحسین ہیں اور ہمارا بھرپور تعاون انہیں حاصل رہے گا۔

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما سینٹر لفٹیننٹ جنر ل(ریٹائرڈ) عبد القیوم نے تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر کی آزادی پاکستان سے منسلک ہے، ایک مظبوط پاکستان، مظبوط حکومت اور موثر سفارتکاری سے ہی ہم مقبوضہ جموں وکشمیر کی آزادی کی منزل کی طرف کامیابی سے بڑھ سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری ڈائسپورہ کا مسئلہ کشمیر اجا گر کرنے میں بڑا فعال اور موثر کردارہے، پاکستان حکومت کو چاہے کہ وہ ڈائسپورہ سے کام لینے کے لئے موثر پالیسی ترتیب دے۔ جنر ل عبد القیوم نے تحریک حق خودارادیت کے چیئرمین راجہ نجابت حسین اور ان کی ٹیم کے کام کو سراہتے ہوئے انہیں ہر قسم کے تعاون کا یقین دلایا۔ جموں وکشمیر تحریک حق خودارادیت کے چیئرمین راجہ نجابت حسین نے اپنے خطاب میں ممبر برطانوی پارلیمنٹ اور شیڈو ڈپٹی لیڈر ہاؤس آف کامنز افضل خان کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ افضل خان نے اپنی ساری سیاسی زندگی میں کونسلر او رلارڈ میئر کے عہدوں سے لیکر یورپین ممبر پارلیمنٹ او ر اب برطانوی ممبر پارلیمنٹ کی حیثیت سے کشمیریوں کی آواز کو ان ایوانوں میں بلند کرنے کے لیے ایک بھرپور اور فعال کردار ادا کیا ہے۔افضل خان برطانیہ کے اندر مسلمانوں کی ایک موثر آواز ہیں۔ راجہ نجابت حسین نے کہا کہ مسئلہ کشمیر پر جنرل (ریٹائرڈ) عبد القیوم نے بھی ہمیشہ ہماری رہنمائی اور حوصلہ افزائی کی جس کیلئے ہم ان کے شکر گزار ہیں۔ راجہ نجابت حسین نے کہا کہ ہندوستان کے ظالمانہ اقدامات کے خلاف عالمی سطح پر پہلے سے زیادہ منظم انداز میں کام کرنے کی ضرورت ہے جس مقصد کے لئے تحریک حق خودارادیت ایک جامع پروگرام ترتیب دے رہی ہے اور یورپ، برطانیہ اور دنیا بھر کے دیگر ممالک میں کشمیریوں کے حق خودارادیت پر لابی مہم کو تیز تر کیا جائے گا۔ عشائیہ کے میزبان معروف بزنس مین سید شہباز شاہ اور عمیر رزاق چوہدری نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ مقبوضہ جموں وکشمیر کی جدو جہد آزادی کو اجاگر کرنے کے خاطر جدو جہد جاری رکھی جائے گی۔
جموں وکشمیر تحریک حق خودارادیت انٹرنیشنل کی طرف سے ممبر برطانوی پارلیمنٹ اور شیڈو ڈپٹی لیڈر ہاؤس آف کامنز افضل خان کے اعزاز میں میں استقبالیہ تقریبRiz-Oct31+1 Uk parlimentاسلام آباد (نیوزرپورٹر)جموں وکشمیر تحریک حق خودارادیت انٹرنیشنل کی طرف سے پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے ممبر برطانوی پارلیمنٹ اور شیڈو ڈپٹی لیڈر ہاؤس آف کامنز افضل خان کے اعزاز میں اسلام آباد میں استقبالیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ استقبالیہ تقریب میں مسلم لیگ ن کے سینیٹر لفٹیننٹ جنرل(ریٹائرڈ) عبد القیوم، تحریک حق خودارادیت کے چیئرمین راجہ نجابت حسین، ڈائریکٹر جنر ل جموں وکشمیرلبریشن سیل فدا حسین کیانی، حریت کانفرنس کے رہنماؤں شیخ تجمل السلام، راجہ خادم حسین شاہین، یوتھ پارلیمنٹ پاکستان کے صدر کے عبید قریشی، یوتھ ایسوسی ایشن پاکستان کے عبد القادر، عبد الحمید لون، جموں وکشمیر ڈیموکریٹک پارٹی کی صد رمحترمہ نبیلہ ارشاد،تحریک انصاف کی خواتین رہنماؤں عنبرین ترک، گلشن منہاس، آسیہ حسین، کے علاوہ عمران ڈار، عبدالخالق بٹر، ایگزیکٹیو ڈائریکٹر یوتھ فار کشمیرماریہ اقبال ترانہ، اسلام آباد چیمبرز آف کامرس کی نینا علی، کنو ل حیات، ریحانہ یاسمین، نے شرکت کی۔ جبکہ معروف بزنس مین سید شہباز شاہ اور عمیر رزاق چوہدری کی طرف سے مہمان خصوصی اور دیگر شرکاء کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا۔ ممبر برطانوی پارلیمنٹ اور شیڈو ڈپٹی لیڈر ہاؤس آف کامنز افضل خان نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان مقبوضہ جموں وکشمیر کے اندر مسلمانوں کو اقلیت میں تبدیل کرنے کے لئیے جو اقدامات کر رہا ہے اُس کو عالمی سطح پر موثر انداز میں بے نقاب کرنے کی ضرورت ہے، کشمیر کی صورتحال کسی سے پوشیدہ نہیں ہے، ہم جہاں بھی ہیں ہمیں مقبوضہ جموں وکشمیر کے عوام کی جدو جہد میں اپنا حصہ ڈالتے رہنا ہو گا، انشااللہ کشمیریوں کو آزادی کی منزل بہت جلد حاصل ہو گی۔افضل خان نے جموں وکشمیر تحریک حق خودارادیت کے چیئرمین راجہ نجابت حسین او ر اُن کی ٹیم کو زبرداست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ یورپ اور برطانیہ کے اندر اُن کی تنظیم جس محنت اور لگن سے کشمیریوں کے بنیادی حق خودارادیت کے لئیے کام کر رہی ہے وہ قابل تحسین ہیں اور ہمارا بھرپور تعاون انہیں حاصل رہے گا۔پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما سینٹر لفٹیننٹ جنر ل(ریٹائرڈ) عبد القیوم نے تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر کی آزادی پاکستان سے منسلک ہے، ایک مضبوط پاکستان، مضبوط حکومت اور موثر سفارتکاری سے ہی ہم مقبوضہ جموں وکشمیر کی آزادی کی منزل کی طرف کامیابی سے بڑھ سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری ڈائسپورہ کا مسئلہ کشمیر اجا گر کرنے میں بڑا فعال اور موثر کردارہے۔ پاکستان حکومت کو چاہے کہ وہ ڈائسپورہ سے کام لینے کے لئے موثر پالیسی ترتیب دے۔ جنر ل عبد القیوم نے تحریک حق خودارادیت کے چیئرمین راجہ نجابت حسین اور ان کی ٹیم کے کام کو سراہتے ہوئے انہیں ہر قسم کے تعاون کا یقین دلایا۔ جموں وکشمیر تحریک حق خودارادیت کے چیئرمین راجہ نجابت حسین نے اپنے خطاب میں ممبر برطانوی پارلیمنٹ اور شیڈو ڈپٹی لیڈر ہاؤس آف کامنز افضل خان کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ افضل خان نے اپنی ساری سیاسی زندگی میں کونسلر او رلارڈ میئر کے عہدوں سے لیکر یورپین ممبر پارلیمنٹ او ر اب برطانوی ممبر پارلیمنٹ کی حیثیت سے کشمیریوں کی آواز کو ان ایوانوں میں بلند کرنے کے لیے ایک بھرپور اور فعال کردار ادا کیا ہے۔افضل خان برطانیہ کے اندر مسلمانوں کی ایک موثر آواز ہیں۔ راجہ نجابت حسین نے کہا کہ مسئلہ کشمیر پر جنرل (ریٹائرڈ) عبد القیوم نے بھی ہمیشہ ہماری رہنمائی اور حوصلہ افزائی کی جس کیلئے ہم ان کے شکر گزار ہیں۔ راجہ نجابت حسین نے کہا کہ ہندوستان کے ظالمانہ اقدامات کے خلاف عالمی سطح پر پہلے سے زیادہ منظم انداز میں کام کرنے کی ضرورت ہے جس مقصد کے لئے تحریک حق خودارادیت ایک جامع پروگرام ترتیب دے رہی ہے اور یورپ، برطانیہ اور دنیا بھر کے دیگر ممالک میں کشمیریوں کے حق خودارادیت پر لابی مہم کو تیز تر کیا جائے گا۔



