اسلام آ باد (وقائع نگار ) ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات نے خود پر ہی 1000 روپے کا جرمانہ عائد کر تے ہوئے کہا ہے کہ میں اپنی کار سے باہر نکلا تو کچھ سیکنڈز کے لیے اپنا ماسک اتارا۔ تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کی دوسری لہر کے پیش نظر حفاظتی اقدامات کرتے ہوئے اسلام آباد میں عوام کو باہر نکلتے وقت خصوصا عوامی مقامات پر ماسک پہننے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اسلام آباد انتظامیہ کی جانب سے کورونا کی روک تھام کے لیے دفعہ 144 نافذ کی گئی ہے اور پولیس کو بغیر ماسک کے باہر نکلے والے شہریوں کو گرفتار کرنے کی بھی اجازت دی گئی ہے۔ وفاقی دارالحکومت میں تمام شہری ماسک پہنے کے احکامات پر سختی سے عمل درآمد کر رہے ہیں لیکن ایک تقریب میں پہنچنے پر ڈی سی اسلام آباد حمزہ شفقات بغیر ماسک کے نظر آئے تو وہاں موجود ایک صحافی نے فورا نے ان کی قانون شکنی کی تصویر کیمرے میں عکس بند کر لی۔ متعلقہ صحافی نے ڈی سی اسلام آباد حمزہ شفقات کی بغیر ماسک پہنے تصاویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرتے ہوئے لکھا کہ ہمارے دفتر والے ایک لمحے کے لیے ماسک نہیں اتارنے دیتے کہ ڈی سی اسلام آباد کے احکامات ہیں لیکن کاش کوئی ڈی سی صاحب کو بھی جرمانہ کر کے کچھ دن کے لیے سیل کر دے۔ ڈی سی اسلام آباد نے ٹوئٹ کا جواب دیتے ہوئے لکھا کہ میں اپنی کار سے باہر نکلا تو کچھ سیکنڈز کے لیے اپنا ماسک اتارا، لیکن جب میں نے دیکھا کہ ایک صحافی میری تصویر بنا رہا ہے تو میں نے فورا ہی ماسک دوبارہ پہن لیا۔ حمزہ شفقات نے اپنے ٹوئٹ میں مزید لکھا کہ میں آپ کا پوائنٹ سمجھ گیا ہوں، میں حکومت کے اکانٹ میں 1000 روپے بطور جرمانہ ادا کروں گا اور چالان کی کاپی بھی دکھاں گا۔
Related Posts
آئی ایم ایف کی شرائط اکتوبر میں بہت زیادہ سخت تھیں، اسد عمر
- Rizwan Malik
- June 3, 2019
- 0
پہلے سے پتہ تھا کہ بیل آؤٹ پیکیج کے لیے جانا ہے اور یہ الفاظ رٹ چکے تھے کہ جتنے برے حالات پیدا ہوگئے بیل […]
ایف آئی اے میں اس وقت 4162 ملازمین کام کررہے ہیں’ ادارے کو بہتر بنانے پرکام ہورہاہے، اب ایف آئی اے میں صرف پولیس ڈیپارٹمنٹ سے اہلکارتعینات ہوسکتے ہیں
- Rizwan Malik
- July 30, 2020
- 0
اسلام آباد:قومی اسمبلی کو بتایا گیاہے کہ وفاقی تحقیقاتی ادارہ ایف آئی اے میں اس وقت 4162 ملازمین کام کررہے ہیں’ ایف آئی اے کو […]

نیب جائے بھاڑ میں کوئی نوٹس ملا نہ پیش ہوں گے ، فضل الرحمٰن
- Rizwan Malik
- July 13, 2019
- 0
جمعیت علمائے اسلام (ف) کے قائد مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ احتساب عدالت کے جج کے اعترافی بیان اور ویڈیوز کے بعد نیب […]
