جس میں رحم دلی نہیں اس میں ایمان نہیں، کرسچن ٹرنر نے نبی کا فرمان شیئر کر دیا

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر ) پاکستان میں تعینات برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر نے مسلمانوں کو عید میلاد النبی ۖ پر مبارکباد پیش کی اور نیک تمناں کا اظہار کیا۔ ساتھ ہی انہوںنے نبی ۖ کا یک فرمان بھی شئیر کر دیا برطانوی ہائی کمشنر نے کہا ہے کہ پاکستان اور دنیا بھر میں مسلمانوں کو عیدمیلاد النبی ۖ پر مبارک باد دیتا ہوں، حضرت محمدۖنے فرمایا رحم دلی ایمان کی علامت ہے۔ برطانوی ہائی کمشنر نے کہا حضرت محمد ۖ کے فرمان کے مطابق جس میں رحم دلی نہیں اس میں ایمان نہیں ہے۔