
کوئٹہ:بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل و سینیٹر ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی نے کہا ہے کہ وزیراعظم ہائوس سے ظہرانے کی دعوت ملی تھی تاہم ہمارے مطالبات پرعملدرآمد ہوتاتوظہرانے میں شرکت کا کوئی جوازہوتا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نیمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ سینیٹرجہانزیب جمالدینی نے کہا کہ عمران خان کی طرف سے اتحادی جماعتوں کے اعزاز میں ظہرانہ سے متعلق وزیراعظم ہائوس سے ظہرانے کی دعوت ملی تھی بلوچستان نیشنل پارٹی نے وزیراعظم کے ظہرانے میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا، پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے ہمارے کسی بھی مطالبے پر پیشرفت نہ ہوسکی، سینیٹرجہانزیب جمالدینی نے کہا کہ ہمارے مطالبات پرعملدرآمد ہوتاتوظہرانے میں شرکت کا کوئی جوازہوتا۔
وعدے وفا نہ ہونے پر بلوچستان نیشنل پارٹی بھی عمران سے ناراض وزیراعظم ہائوس سے ظہرانے کی دعوت ملی مگر انکار کردیا ،سینیٹرجہانزیب جمالدینی




