گیس کم پریشر اور مقدار کی وجہ سے عوام کو میسر نہیں ہوگی، اس کمی کو پورا کرنے کے لیے ایک لاکھ میٹرک ٹن درآمدی گیس کی ضرورت ہے
، ایل پی جی گیس پر لگے ٹیکس فوری ختم کیے جائیں تاکہ عوام کو سستی گیس فراہم ہو سکے ڈیلرز کے اجلاس سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو

رحیم یار خان(نامہ نگار) ایل پی جی گیس انڈسٹریز ایسوسی ایشن پاکستان کے چیرمین عرفان کھوکھر نے کہا ہے کہ درجہ حرارت کم ہونے سے قدرتی گیس میں لوڈشیدنگ شروع ہونے والی ہے جو کم پریشر اور کم مقدار کی وجہ سے عوام کو میسر نہیں ہوگی اس کمی کو پورا کرنے کے لیے ایک لاکھ میٹرک ٹن درآمدی گیس کی ضرورت ہے اس لیے ایل پی جی گیس پر لگے ٹیکس فوری ختم کیے جائیں تاکہ عوام کو سستی گیس فراہم ہو سکے۔ ان ضیالات کا اظہار انہوں نے ضلع بھر کے ڈیلرز کے اجلاس سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کے اس وقت عوام مہنگائی کے باعث پریشانی کا شکار ہے اگر حکومت نے اس سلسلہ میں فوری اقدام نہ اٹھایا تو گیس کا بحران پیدا ہوسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کے تمام ڈیلرز اپنے کاروبار کی بہتری کے لیے سیکورٹی کو مد نظر رکھے ہوئے غیر معیاری سلنڈر کی خرید وفروخت روکیں تاکہ انسانی زندگیوں کو رسک سے بچایا جا سکے۔انہوں نے کہا کے ہم انتظامیہ کے شکر گزار ہیں جس کا تعاون ڈیلرز کے ساتھ ہے مگر غیرمعیاری سلنڈر فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی ہونی چاہیے انہوں نے مذید کہا کے اگر حکومت وقت عوام کے گھروں میں چولہے جلتے دیکھنا چاہتی ہے تو فوری طورپر ایل پی جی گیس پر ٹیکس ختم کر کے عوام کے لیے سہولت فراہم کرے۔ انہوں نے کہا کے عوام اور ڈیلرز کے حقوق کے لیے ہم ہر اقتدام اٹھانے کے لیے ہروقت تیار ہیں۔کیس کے شدید بحران کے دنوں میں پیدا ہونے والی مشکلات کے دنوں میں ملک بھر میں ہڑتال بھی ہوسکتی ہے۔اس موقع پر ضلع بھر سے اجلاس میں شرکت کے لیے آنے والے ڈیلرز اور ایوسی ایشن کے عہدیداران بھی موجود تھے۔




