جی ٹین فو ر اور کوروناجگہ جگہ بلاکس پڑے ہیں تاہم کسی میڈیکل ٹیم نے علاقے کا وزٹ کیا نہ انتظامیہ نے کسی قسم کی مدد اور رہنمائی فراہم کی

 

اس سارے لاک ڈائون کی حقیقت سوائے دکھاوے بازی کے سوا کچھ بھی نہیں ہے،شہریوں کا موقف

اسلام آباد(نامہ نگار) جی ٹین فور اسلام آباد میں کورونا وائرس کے باعث تیسری مرتبہ لاک ڈائون کیا گیا ہے مگر علاقے کے رہائشیوں نے اسے ایک ڈرامہ قراردیا ہے ان کا کہنا ہے کہ اس سارے لاک ڈائون کی حقیقت سوائے دکھاوے بازی کے سوا کچھ بھی نہیں ہے ۔ لاک ڈان کے دوران انتظامیہ نے سیکٹر کے داخلی راستوں پہ بڑے بلاکس رکھے ہوئے ہیں تاہم کسی کو آنے جانے سے روکا نہیں جا رہا ہے۔. جبکہ جن گھروں اور گلیوں میں متوقع طور پر مریض موجود ہیں، وہاں کسی بھی قسم کا کوئی چیک نہیں رکھا جا رہا نہ کوئی میڈیکل ٹیموں کا وزٹ ہوا ہے اور نہ ہی مریضوں کو انتظامیہ کسی بھی قسم کی مدد یا رہنمائی فراہم کر رہی ہے۔ اس سارے ڈرامے بازی سے شہریوں کو صرف پریشان کیا جا رہا ہے. شہریوں کا کہنا ہے کہ جو کام انتظامیہ کے کرنے کے ہیں۔ ان سے انتظامیہ غفلت کر رہی ہے. سڑکیں بلاک کرنے سے وبا پہ کیا قابو پا سکتے ہیں؟ یہ چیز ایک عام فہم انسان بھی اچھی طرح سمجھ سکتا ہے. اسلئے اگر انتظامیہ واقعی میں اگر اس وبا کے خلاف لڑنے کا عزم رکھتی ہے تو سڑکیں بلاک کرنے کی بجائے وہ کام کرے جو واقعی میں کرنے کے ہیں۔