
راولپنڈی:مومن کی قرآن کریم اور محبوب رب کریم ۖسے محبت و عقیدت جزو ایمان ہے ،ہمارا ایمان اس وقت تک مکمل نہیں ہو سکتا جب تک اپنے ماں باپ، اولاد،مال و دولت سے زیادہ افضل ذات رسول کریمۖ کو نہ مانے ان خیالات کا اظہار مرکزی جلوس میلاد کمیٹی راولپنڈی کینٹ کے سیکرٹری اطلاعات و صدر تر قی پسند فلاحی تنظیم محمد عامر صدیقی نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ علامہ خادم حسین رضوی ذات رسول کریم ۖ سے والہانہ عشق و محبت رکھتے ،عقیدہء ختم نبوت اور حرمت رسول ۖکے سپاہی تھے جب جب دشمنان اسلام نے ذات رسول اکرمۖ پہ حملے کئے علامہ صاحب لبیک یا رسول اللہ ۖ کی صدائیں بلند کرتے ناموس رسالتۖ،حرمت رسولۖ کیلئے عملی طور پر میدان میں موجود ہوتے عامر صدیقی نے کہا کہ نبی کریمۖ سے محبت ہی ہمارا ایمان ،ناموس رسالتۖ کا تحفظ ہمارے ایمان کا حصہ ہے علامہ رضوی نے رسول اللہۖ کی محبت کو عام لوگوںکے دلوں میںاجاگر کیا آپ نے دنیا پر عیاں کر دیا کہ محبت رسول ۖ اور حرمت رسولۖ کے تحفظ کیلئے امت کا بچہ بچہ ادنیٰ مجاہد ہے دنیا کی کوئی طاقت محبت رسول ۖ کو ان کے دلوں سے نہیں نکال سکتی علامہ خادم حسین رضوی نے ناموس رسالتۖ کیلئے قابل تحسین جذبہ پیدا کیا آپ نے جرات وبہادری کی نئی تاریخ رقم کرکے ہمیشہ کیلئے ہم سے جدا ہوگئے قوم ان کی رحلت پر غمزدہ اور دکھ میں مبتلا ہے اللہ ان کے درجات بلند فرمائے۔



