اسلام آبادوقائع نگار خصوصی)پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ(پی ڈی ایم)کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے محسن داوڑ کو آئندہ پی ڈی ایم اجلاس میں شریک ہونے سے روک دیا۔نجی ٹی وی کے مطابق تنظیمی ڈھانچہ بنانے کے دوران محسن داوڑ سے مولانا فضل الرحمان نے سوال کیا کہ آپ پی ڈی ایم کے اجلاس میں کس سیاسی جماعت سے شریک ہوتے ہیں؟انہوں نے کہا کہ آپ کی جماعت پی ٹی ایم سیاسی جماعت نہیں،نہ ہی الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ ہے۔ان کا کہنا تھا کہ آپ کی پارٹی آپ کو تسلیم بھی نہیں کرتی اور آپ سے لاتعلقی کا اظہار کر چکی ہے۔اس موقع پر اجلاس میں موجود تمام دیگر پارٹیوں نے اپنے مشترکہ جواب میں کہا کہ ہم نے محسن داوڑ کو اجلاس میں آنے کی دعوت نہیں دی۔جس پر محسن داوڑ نے کہا کہ میں ذاتی حیثیت سے شریک ہوتا ہوں۔مولانا فضل الرحمان نے محسن داوڑ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم کے سربراہی اجلاس میں آپ کے سربراہ شریک ہوتے تو بات قابل قبول تھی، آپ آئندہ اجلاس میں شرکت نہ کریں۔
Related Posts
بجلی کی بندش سےڈسٹرکٹ ہسپتال میانوالی کی او پی ڈی مکمل بند
- Rizwan Malik
- November 13, 2017
- 0
میانوالی عبدالقیوم خان نیازی میانوالی بجلی کی تین روزہ بندش کی وجہ سے او پی ڈی ڈسٹرکٹ ہسپتال میانوالی مکمل بند دور دراز سے آئےمریض […]

مولانا کو ڈیزل کا خطاب وزیراعظم نے جنرل باجوہ کی بات بھی نہیں مانی
- Rizwan Malik
- March 11, 2022
- 0
جنرل باجوہ نے مولانا کو ڈیزل کہنے سے منع کیا ہے ،لوئر دیر میں خطاب کے دوران وزیراعظم کا انکشافوزیراعظم نے الیکشن کمیشن کی بھی […]

بختاور بھٹو زداری ماں بن گئی بلاول بھٹو نے ماموں بننے کی تصدیق کر دی
- Rizwan Malik
- October 11, 2021
- 0
اسلام آباد(خصوصی رپورٹ)پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اپنے ماموں بننے کی خوشخبری سنادی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں […]
