بلاول قرنطینہ کے باعث تقریب میں شریک نہ ہوئے، آصف زرداری ڈاکٹرز کی اجازت سے تھوڑی دیر کے لئے آئے

کراچی:سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو، سابق صدر آصف زرداری کی بیٹی اور پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہمشیرہ بختاور بھٹو زرداری کی منگنی ہوگئی۔بختاور اور محمود چوہدری نے ایک دوسرے کو انگوٹھی پہنائی۔ تقریب میں 100 سے 150 فراد شریک ہوئے۔
ڈاکٹروں کے مشورے سے آصف زرداری اسپتال سے تقریب کے لیے گھر پہنچے، محمود چوہدری کے اہلخانہ کا وفد 12 سے 15 افراد پر مشتمل تھا۔بختاور بھٹو زرداری کی کراچی میں منگنی کی تقریب میں اہلخانہ اور ان کی سہیلیاں شریک ہوئیں۔
بختاور کی منگنی کی تقریب گھر کے لوگوں تک ہی محدود ہوگی۔بینظیر بھٹو کا سبز جوڑا سوشل میڈیا پر وائرل ہوا جس کے حوالے سے خیال کیا جارہا تھا کہ بختاور کچھ ردوبدل کے بعد منگنی کے لیے وہی جوڑا پہنیں گی۔
کورونا میں مبتلا بلاول بھٹو مرکزی تقریب سے دور رہے وہ بلاول ہاس کے مخصوص حصے میں آئسولیٹ ہیں۔ اسپتال میں زیر علاج آصف زرداری بیٹی کی منگنی کی تقریب میں کچھ دیر کیلئے آئے۔
تقریب میں بحریہ ٹان کے ملک ریاض حسین، فاروق ایچ نائیک، سینیٹر شیری رحمان، انور مجید سمیت دیگر شخصیات بھی موجود تھیں۔قبل ازیں بختاور کا کہنا تھا تمام لوگوں کی دعاں اور محبتوں پر ان کی شکرگزار ہیں ،،ابھی ابتداہے، کورونا کے بعد یہ خوشیاں ساتھ منائیں گے۔



