ترک خاتون اول کے ہار چور کوساتھ کھڑا کر کے مولانا قوم کو پیغام دے رہے ہیں کہ ان ہار چوروں کو دوبارہ لانا ہے
بختاور کی منگنی میں شرکت کیلئے کووڈ ٹیسٹ کی شرط سے ثابت ہوتا ہے کہ بلاول زرداری کو اپنی فیملی کی زندگی کتنی عزیز ہے
اسلام آباد (نامہ نگار خصوصی) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما عامر مغل نے کہا کہ پی ڈی ایم جماعتیں غریب عوام کی جانوں سے کھیل رہی ہیں، زرداری کی بیٹی کی منگنی ہو یا نواز شریف کی والدہ کا جنازہ Covid19 کی وجہ سے فاصلہ اور SOP,s کا خاص خیال رکھا گیا بختاور زرداری کی منگنی میں شرکت کیلئے کووڈ ٹیسٹ لازمی قرار دیا گیا اور نواز شریف کی والدہ کے جنازے میں تاریخ میں پہلی بار قنات لگا کر عوام اور خواص کو Covid کے ڈر سے علیحدہ علیحدہ نماز جنازہ پڑھاء گئی۔ لیکن پی ڈی ایم سرکس کیلئے غریب کارکنان کو مجبور کیا جا رہا ہے۔ پی ڈی ایم رہنماوں کی ملتان پریس کانفرنس پر رد عمل دیتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کے بائیں طرف کھڑے سابقہ وزیر اعظم یوسف گیلانی کو قوم ترک خاتون اول کے ہار چوری کی وجہ سے اچھی طرح سے پہچانتی ہے۔ مولانا کی کوشش ہے کہ یہی ہار چور گروہ کسی طرح دوبارہ سے اقتدار میں آ جائے۔ مولانا اقتدار کی جنت اور بنگلہ نمبر 2 سے نکلنے کے بعد بے چین ہیں اور اس کوشش میں ہیں کہ کسی طرح پھر سے کرپٹ اشرافیہ کی حکومت آ جائے تا کہ پھر سے سرکاری گاڑی، بنگلہ اور اپنے حصے کی لوٹ مار مل سکے۔ لیکن اپوزیشن یاد رکھے کہ حکومت اپوزیشن کی جلسیوں سے ڈرنے والی نہیں ہے۔ بلکہ عمران خان گزشتہ 22 سالوں کی طرح کسی بھی قیمت پر اس کرپٹ اشرافیہ سے کمپرو مائز نہیں کرے گا۔


