سعودی عربیہ ، موٹاپے کا شکار خاندان علاج کے لئے جازان سے ریاض منتقل

دو بہنوں کا وزن باالترتیب181 اور 226 کلوگرام ہے جبکہ بھائی 156 کلو گرام ہے

ریاض:موٹاپے کا شکار ایک خاندان کو جازان کے ایک دیہی علاقے سے علاج کے لیے ریاض منتقل کیا جا رہا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق موٹاپے کے امراض کے ماہر ڈاکٹر عائض القحطانی نے کہا ہے کہ مذکورہ خاندان کے تین افراد میں موٹاپا موروثی ہے، یہ ایک بھائی اور دو بہنیں ہیں جنہیں متعدد مسائل کا سامنا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ بھائی کا وزن 156 کلو گرام ہے جبکہ اس کی دو بہنوں میں سے پہلی کا وزن 181 جبکہ دوسری کا 226 کلو گرام ہے۔
انہیں والدین سے موٹاپے کی بیماری موروثی طور پر منتقل ہوئی ہے، یہ لوگ موٹاپے کی وجہ سے متعدد بیماریوں کا بھی شکار ہیں۔
ریاض منتقلی کے بعد ان میں سے ہر ایک کا اس کے حالات کے پیش نظر علاج کیا جائے گا۔