پاکستان پیپلزپارٹی ورکرز کے زیر اہتمامشہید بے نظیر بھٹو کی 13ہویں برسی کے موقع پر جائے شہادت پر خصوصی تقریب

راولپنڈی(نیوزرپورٹر) پاکستان پیپلزپارٹی ورکرز کے صدر ڈاکٹر صفدر عباسی اور ناہید خان کی ہدایت پر چیئرپرسن وسابق وزیراعظم پاکستان شہید بے نظیر بھٹو کی 13ہویں برسی جائے شہادت لیاقت باغ راولپنڈی میں نہایت عزت و اہتمام سے منائی گئی۔ابن رضوی،ملک مظہر، چوہدری ناصر،اقتدار شاہ، افضل خان، میاں الطاف، شیخ ایوب، محمود پہلوان، محبوب سلطانہ دیگر نے محترمہ بے نظری بھٹو کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ بینظیر بھٹو شہید کی جمہوریت اور پاکستان کے غریب عوام کیلئے کی جانے والی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا انہوں نے ہمیشہ غریب عوام کو ریلیف دینے کی بات کی اور پاکستان کے عوام کے حقوق کیلئے دن رات کام جس پر ہم انھیں خراج عقیدت پیں کرتے اور محترمہ بی بی شہید کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ان کے مشن کو جاری رکھیں گے۔اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی ورکرز کے سینکڑوں جیالوں نے شرکت کی۔پہلے لیاقت باغ میں واقع جائے شہادت کوعرق گلاب سے دھویاگیا تازہ پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں اورچراغوں سے سجایا گیا۔اس موقع پر قرآن خوانی کی گئی،جس کے بعد بی بی شہید کی روح کے ایصال ثواب کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔دعائیہ تقریب کے اختتام پر لنگر تقسیم کیاگیا۔