
راولپنڈی :محترمہ بینظیر بھٹو شہید نے ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی غریب عوام کے حقوق کے لئے اپنی جان قربان کی انھوں نے آمرانہ جابرانہ اور غریب کش نظام کے خلاف جدوجہد کی وہ عالم اسلام کی پہلی منتخب وزیراعظم تھیں انھیں شہید کرنے کا نقصان آج پوری قوم بھگت رہی ہے۔ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی راولپنڈی ڈویژن کے نائب صدر نعیم اسلم کیانی ڈویزنل ڈپٹی جنرل سیکریٹری حسین طارق راجہ پیپلز پارٹی تحصیل راولپنڈی کے جنرل سیکریٹری راجہ ساجد عمر پیپلز پارٹی ضلع راولپنڈی کے انفارمیشن سیکریٹری محمد شاہد، بنارس چوھدری ،راجہ ظہیر جنجوعہ، چوھدری اختر اور دیگر نے محترمہ بینظیر بھٹو شہید کی 13 ویں برسی کے موقع پر جائے شہادت پر فاتحہ کے بعد کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔مقررین نے کہا کہ ملکی استحکام اور عالمی سطح پر پاکستانی شناخت کو برقرار رکھنے کے لئے بھٹو کے نظریات سوچ و فکر کو اپنانا ہوگا ۔
ملکی استحکام اور عالمی سطح پر پاکستانی شناخت کو برقرار رکھنے کے لئے بھٹو کے نظریات سوچ و فکر کو اپنانا ہوگا ،پیپلز پارٹی راولپنڈی


