
میرا ڈونا کو دل، گردے اور پھیپھڑے کی بیماریاں لاحق تھیں،موت سے قبل منشیات کے استعمال کا ثبوت نہیں ملا
غیر ملکی میڈیا کے مطابق میرا ڈونا کی موت سے متعلق تصدیق ہوئی ہے کہ انہوں نے موت سے قبل کسی قسم کی منشیات کا استعمال نہیں کیا، لیجنڈ فٹبالر کے جسم میں موت سے قبل کسی قسم کے منشیات یا الکوحل استعمال کرنے کے شواہد نہیں ملے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق جوڈیشل حکام کا کہنا ہے کہ میرا ڈونا نے ڈپریشن اور پریشانی سمیت دیگر بیماریوں کے علاج کے لیے کئی ادویات استعمال کی تھیں لیکن ان کے جسم میں کسی قسم کے الکوحل اور ممنوعہ منشیات کی موجودگی نہیں پائی گئی۔
غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ موت کے بعد میرا ڈونا کے خون اور پیشاب کے نمونے بھی لیے گئے تھے اور یہ رپورٹ اسی بنیاد پر جاری کی گئی ہے۔
سائنٹیفک پولیس کاکہنا ہے کہ میرا ڈونا کو دل، گردے اور پھیپھڑے کی بیماریاں لاحق تھیں۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ میرا ڈونا کی موت کے بعد تحقیقاتی حکام ان کی موت کے پہلوں کا مختلف زاویوں سے جائزہ لے رہے ہیں جس میں اب تک موت کی کوئی مشکوک وجہ نہیں بتائی گئی ہے۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ میرا ڈونا کی موت دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی تھی۔
میراڈونا کی موت سے متعلق طبی رپورٹ سامنے آگئی




