آسٹریا :پہاڑ کی چوٹی پر شادی کی پیکش کا ا نجام، دلہن خوشی سے بے قابو ہو کر پہاڑ سے نیچے گر گئی


ویانا: آسٹریا میں ایک نوجوان کو پرسکون پہاڑ پر اپنی محبوبہ کو پرپوز کرنا مہنگا پڑگیا۔
ہوا کچھ یوں کہ آسٹریا سے تعلق رکھنے والے 27 سالہ نوجوان نے اپنی 32 سالہ گرل فرینڈ کو پروپوز کرنے کے لیے ایک پہاڑی کا انتخاب کیا، اس پہاڑ پر پہنچنے کے لیے انہیں ایک دن ٹریکنگ بھی کرنا پڑی۔
ٹریکنگ کے بعد دونوں جب فیلکرٹ نامی پہاڑی پر پہنچے تو لڑکے نے گھٹنوں کے بل بیٹھ کر اپنی محبوبہ کو شادی کی پیشکش کی اور جیسے ہی لڑکی نے شادی کے لیے ہاں کی تو اچانک اس کا پاں پھسلا اور وہ 650 فٹ پہاڑی سے نیچے جا گری۔
لڑکی کا پاں جیسے ہی پہاڑی سے پھسلا تو اس کے دوست نے اس کا ہاتھ تھاما ہوا تھا اور وہ بھی لڑکی کے ساتھ پہاڑی سے نیچے جا گرا، مگر لڑکے نے گرتے وقت کسی چٹان کو پکڑ لیا اور اس کی گرل فرینڈ 650 فٹ نیچے جاگری، خوش قسمتی سے دونوں بچ گئے۔
مقامی پولیس کے مطابق دونوں کو متعدد چوٹیں آئی ہیں لیکن جوڑے کو ریسکیو کر لیا گیا ہے۔