سینٹر رحمان ملک اور سنتھیاڈی رچی میں صلح ہوگئی اسلام آباد ہائیکورٹ کی طرف سے بھی کیسز واپس لینے کی درخواستیں منظور

اسلام آباد:اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامرفاروق کی عدالت نے سینیٹررحمن ملک اور امریکی بلاگر سنتھیا ڈی رچی کی طرف سے کیسز واپس لینے کی درخواستیں منظور کرلیں۔جمعرات کو سماعت کے دوران عدالت نے فریقین کی طرف سے کیسز واپس لینے کی متفرق درخواستیں منظور کرتے ہوئے کیسز خارج کردیئے۔یاد رہے کہ امریکی خاتون سنتھیااور سینیٹر رحمن ملک نے جسٹس آف پیس کے فیصلہ کے خلاف الگ الگ درخواستیں دائر کررکھی تھیں، ادھر سنتھیا ڈی رچی کے وکیل عمران فیروز کا کہناہے کہ سنتھیا رچی کی طرف سے رحمان ملک کے خلاف ایف آئی آر کے لیے دائر درخواست واپس لینے کی ہدایت ملی تھی،ہم نے متفرق درخواست پر تمام درخواستیں واپس لے لیں۔صلح ہونے پر رحمان ملک نے بھی اپنے مقدمات واپس لے لئے ہیں۔