تعلیم راستہ اصل منزل علم ہے، جاوید انتظار

تعلیمی عمل جدت کے بغیر ادھورا ہے،فضل الرحمان خٹک


اسلام آباد:چیئرمین کیرئیرگروپ آف انسٹیٹیوشنز جاوید انتظار نے کہا کہ تعلیم راستہ جبکہ علم منزل ہے۔ پریکٹیکل کے بغیرسائنس مکمل نہیں ہوتی۔
ڈائریکٹر کیرئیرگروپ آف انسٹیٹیوشنز پروفیسر محمد عامر نے وائس پرنسپل آئی سی سی( میٹرک سیکشن) فضل الرحمان خٹک کی زیر صدارت تقریب تقسیمِ انعامات سائنسی نمائش سے خطاب کے دوران کہا کہ تعلیمی عمل جدت کے بغیر ادھورا ہے۔ آئی سی سی تھیوری کے ساتھ ساتھ پریکٹیکل نالج کے ذریعے طلبہ کے اندر چھپی فطری اور ہنرمندی کی صلاحیتوں کو اجاگر کر رہا ہے۔
قبل ازیں سائنسی نمائش میں امسال میٹرک کے طلبا و طالبات نے فزکس کیمسٹری بیالوجی میتھ اور کمپیوٹر سائنس کے مختلف پروجیکٹس بنائے اور پریزنٹیشن دی۔ سائنسی پروجیکٹس کے پوزیشن ہولڈرز کے لئے جیوری کے فرائض پر سر سالم, سر امتیاز اور سر حسن نے سرانجام دیئے۔سائنسی نمائش میں مجموعی طور پر کیمسٹری کے پروجیکٹ (Homemade Battery) بنانے پراول پوزیشن دسویں کلاس کی طالبہ حبہ الماح اور انکی ٹیم عروہ ایمان، زینب فیصل، قدسیہ شہباز اور نور فاطمہ نے حاصل کی۔دوسری پوزیشن فزکس پروجیکٹ(Robotic Hand) بنانے پر، کلاس نہم کے طالب علم دائم اور انکی ٹیم احمد، عادل اور طارق نے حاصل کی جبکہ تیسری پوزیشن میتھ پروجیکٹ (Function and its types)بنانے پر ،دسویں کلاس کی طالبہ مقدس شاہین اور فاطمہ عباس نے حاصل کی۔ان طلبا کو شیلڈز سے نوازا گیا۔ علاوہ ازیں سبجیکٹ وائز پوزیشن ہولڈرزمیں نقد انعامات تقسیم کیے گئے اورسرٹفکیٹ سے نوازا گیا ۔