اسلام آباد:چینی اسکالر پروفیسر چینگ ژینگ نے کہا ہے کہ سی پیک کے تحت پاک چین اعلی سطحی تعاون پاکستان کے ڈیجیٹل مستقبل کا ضامن ثابت ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل معیشت کاروباری ماحول کو سازگاربنائے گی اور ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنے سمیت قومی معیشت کی ترقی کو تیز کرے گی۔



