پاکستانی نژاد برطانوی باکسر حمزہ شیراز کویورپین چمپین بننے پر لیکسس نے نئی کار تحفہ میں دیدی

ہر پانچ سال بعد نیا ماڈل ملے گا،شیراز برطانیہ میں ٹاپ پرفارمر اور ورلڈ چمپئین بننے کی دوڑ میں شامل ہیں

لندن(نیوزرپورٹر) پاکستانی نژاد برٹش باکسر یورپین چمپین حمزہ شیراز کو بڑی گاڑیوں کی کمپنی لیکسس (Lexus)نے اچھی باکسنگ اور یورپین چمپین بننے پر نئی کار تحفہ میں دی ہے ۔ لیکسس کمپنی اب ہر پانچ سال بعد یہ گاڑی تبدیل کرکے نئی کار حمزہ شیراز کو فراہم کرے گی ۔ حمزہ شیراز کا تعلق پاکستان سے ہے اور وہ اس وقت برطانیہ میں ٹاپ پرفارمر ہیں، وہ ورلڈ چمپین بننے کی دوڑ میں دن رات محنت کر رہے ہیں۔