
اسلام آباد۔13جنوری(اے پی پی)معروف گلوکارہ رابی پیرزادہ کا کہنا ہے کہ اللہ کی راہ پر چل کر جو عزت ملی ہے وہ انمول ہے۔رابی پیرزادہ نے اپنے ٹویٹ میں بتایا کہ گزشتہ روز وہ مری میں واقع ایک دوکان سے کچھ سامان خریدنے گئی تھیں جہاں دوکاندار نے ان کو پہچان کر پیسے لینیسے انکار کردیا ۔انہوں نے مزید بتایا کہ جب سے دین کا رستہ اختیار کیا ہے لوگ بہت زیادہ عزت واحترام کرنے لگے ہیں ۔واضح رہے کہ رابی پیرزادہ نے اپنے کیریئر کا آغاز 2004 میں کیا تھا ان کا پہلا گانا ڈاہڈی کڑی 2005 میں ریلیز ہوا جبکہ اس کے بعد انہوں نے متعددگیت ریلیز کیے۔




