اٹک:صوبائی وزیر سماجی بہبود و بیت المال سید یاور بخاری نے اٹک کے داخلی راستے پر بنائے گئے چوک کا افتتاح کر دیا۔صدر ملٹی پروفشنل کو آپریٹو ہاوسنگ سوسائٹی محمد اسلم راو کی جانب سے بنائے گئے ڈی ایس پی شوکت شاہ شہید چوک کے افتتا ح کے موقع پر ڈپٹی کمشنر اٹک علی عنان قمر، ڈی پی او اٹک سید خالد ہمدانی،، شہید کی والدہ محترمہ و اہلِ خانہ ،اسسٹنٹ کمشنراٹک زرمینہ وزیر،سی او بلدیہ اٹک سردار ساجد علی خان،چیئرمین اٹک پریس کلب رجسٹرڈ اٹک شیخ جاوید اقبال،سول سوسائٹی اور عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔مہمانِ خصوصی کی آمد کے موقع پر پولیس کے چاک و چو بند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔16 اگست 2016 کو ڈی ایس پی شوکت علی شاہ، شادی خان گاوں کے مقام پر ایک خود کش حملے میں شہادت کے رتبہ پر فائز ہوئے جس کی یاد میں نیو ہٹیاں روڈ پرواقع چوک کو شہید ڈی ایس پی شوکت علی شاہ کے نام سے منسوب کیا گیا ہے۔اس موقع پرصوبائی وزیر سید یاور عباس بخاری کا کہنا تھا کہ اس وطن کی مٹی میں شہدا کا خون شامل ہے اور ہم اس خون کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔ ڈپٹی کمشنر علی عنان قمر نے کہا کہ اٹک کو خوبصورت بنانے کے ساتھ ساتھ شہداکو خراجِ عقیدت پیش کرنا باعث اعزاز ہے۔ پوری قوم شہداکی قربانیوں پر رشک کرتی رہے گی۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید خالد ہمدانی نے کہا کہ شہدا ہمارا اثاثہ اور خاندان کی طرح ہیں اٹک پولیس انکی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے صدر ملٹی پروفشنل کو آپریٹو ہاوسنگ سوسائٹی محمد اسلم راوکی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا جن کی ڈونیشن کی وجہ سے اس چوک کی تعمیر کا کام مکمل کیا گیا۔ بعد ازاں ڈی ایس پی شوکت شاہ شہید کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے چوک پر پھولوں کی چادر چڑھائی گئی۔
Related Posts

آئیسکو نجکاری کے خلاف مری روڈ پر واپڈا ملازمین کا احتجاج
- Rizwan Malik
- September 10, 2025
- 0
آئیسکو جیسی نفع بخش کمپنیوں کو نجی شعبے کے ہاتھ بیچنا حکومت کا عوام دشمن غیر دانشمندانہ اقدام ہے ۔ جاوید بلوچ 17ستمبر کو ملک […]

حالیہ برسوں میں پاکستان اور چین کے درمیان دوطرفہ تعاون اور باہمی شراکت داری میں اضافہ ہوا ہے، نغمانہ ہاشمی
- Rizwan Malik
- May 30, 2020
- 0
اسلام آباد: چین میں پاکستان کی سفیر نغمانہ ہاشمی نے کہا ہے کہ چین اور پاکستان کے درمیان حا لیہ برسوں میں مختلف شعبوں میں […]

نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ تکمیل کے قریب
- Rizwan Malik
- January 5, 2018
- 0
سیدمحمد یٰسین ہاشمی لم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ اپنی تکمیل کے قریب ساڑھے اکیاون کلومیٹر طویل سرنگوں پر مشتمل واٹر وے سسٹم میں پانی کی […]
