ملک امین اسلم کا اٹک میں دس نئے کرکٹ گرائونڈ بنانے کا اعلان


اٹک:معاون خصوصی موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم نے ضلع اٹک میں 10نئے کرکٹ گرائونڈ بنانے کا اعلان کر دیا ، تفصیلات کے مطابق انہوں نے اتوار کو تحصیل حضرو کے علاقے چیچیاں میں کرکٹ گرائونڈ کا افتتاح کیا، اس موقع پر ملک امین اسلم نے کہا کرکٹ گرائونڈز کلین گرین پاکستان ویژن کے تحت بنائے جائیں گے،وزیر اعظم کے معاون خصوصی نے گرئونڈ کے افتتاح کے موقع پر نوجوانوں کے ساتھ کرکٹ کھیلی اور میچ بھی دیکھا، انھوں نے کہا کہ وہ وزیر اعظم عمران خان کو بہت جلد دورہ اٹک کی بھی دعوت دیں گے، ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی حکومت ملک میں کھیلوں کے فروغ کے لیے کوشاں ہے۔