چوری چھپے گنا خریدا جا رہا ہے اور چینی بھی فروخت بھی ہو رہی ہے، حکومت قدامات کرے۔کین کمشنر پنجاب

اسلام آباد:ایک ہی حکومت میں دوسرا چینی اسکینڈل سامنے آ گیا ہے، پنجاب میں شوگر ملوں کی جانب سے بڑے پیمانے پر چوری چھپے چینی کی فروخت کا انکشاف ہوا ہے۔
یہ انکشاف کین کمشنر پنجاب کی جانب سے پنجاب حکومت کو لکھے گئے ایک خط میں ہوا ہے۔
کین کمشنر پنجاب کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ گنا بھی چوری چھپے خریدا جا رہا ہے اور چینی کی فروخت بھی ہو رہی ہے، حکومت چینی اور گنے کی چوری چھپے فروخت کو روکنے کے لیے اقدامات کرے۔
دوسری طرف شوگر ملز ایسوسی ایشن نے چینی کی زائد قیمت کا ذمے دار مڈل مین کو قرار دے دیا ہے۔




