
ملتان: ملتان میں مبینہ طور پر بیٹی کو فائرنگ کر کے قتل کرنے کے بعد خودکشی کرنے والے ماہر نفسیات ڈاکٹر باپ اور بیٹی کی لاشیں ورثا کے حوالے کردی گئیں ہیں۔
ڈاکٹر اظہر حسین اور بیٹی ڈاکٹر علیزہ کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کی گئیں۔
واقعے کا مقدمہ بیوہ بشری بی بی کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے، ایس ایچ او بشیر ہراج کے مطابق مقدمے میں قتل اور اقدام خودکشی کی دفعات شامل ہیں۔
یاد رہے کہ : ماہر نفسیات نے بیٹی کو گولی مارکر خودکشی کرلی تھی۔
ابتدائی تحقیقات کے مطابق ڈاکٹر اظہر کورونا وائرس کے باعث گھر کے ایک کمرے میں 3 ماہ سے مقیم ہونے کی وجہ سے نفسیاتی مسائل کا شکار ہوگئے تھے۔
گزشتہ روز پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کیے تھے اور لاشیں پوسٹ مارٹم کے نشتر اسپتال منتقل کی تھیں۔




