
ٹورنٹو(نیٹ نیوز)یو پی آئی کی رپورٹ کے مطابق کینیڈا کے شہر ٹورنٹو سے تعلق رکھنے والی خاتون کے شوہر نے 20 سال قبل خواب میں ایک لاٹری کا نمبر دیکھا جس کے بعد انہوں نے ان نمبروں کا ٹکٹ خرید لیا تھا۔خاتون نے اس لاٹری کو اپنے پاس بیس سال تک سنبھال کر رکھا کیونکہ ان کو یقین تھا کہ شوہر کا خواب ان کیلئے شرمندہ تعبیر ہوگااور ۔حال ہی میں ہونے والی قرعہ اندازی میں خاتون کا 50 لاکھ ڈالرز کا انعام نکلا، پاکستانی کرنسی کے حساب سے یہ رقم 8 کروڑ 3 لاکھ 49 ہزار روپے کے قریب بنتی ہے ۔ڈینگ پراوا ٹوڈوم نامی خوش قسمت خاتون نے بتایا کہ کورونا وبا کے دوران میری ملازمت بھی چلی گئی تھی، لاٹری کا نکلنا میرے اور گھر والوں کیلئے بڑا ریلیف ہے ۔
شوہر کا خواب بیس سال بعد سچا ہوگیا،خاتون خانہ خوشی سے نہال



