فیصل آباد:چائینہ پاکستان اقتصادی راہداری پر قائم کئے جانے والے انڈسٹریل سٹیٹس و اکنامک زونز کی ضروریات پوری کرنے کے لئے زیادہ سے زیادہ ہنر مند افرادی قوت پیدا کرنا ہو گی جبکہ صنعتی، معاشی، اقتصادی، کاروباری ترقی کے لئے لڑکوں کے ساتھ ساتھ لڑکیوں کو فنی تعلیم سے آراستہ کر کے معاشی انقلاب بر پا کیا جا سکتا ہے لہذاٹیکنیکل ہینڈ افرادی قوت کی کمی دور کرنے سمیت باعزت روزگار کے حصول کیلئے زیادہ سے زیادہ طلبا و طالبات اورخواتین وحضرات کو فنی تعلیم کی جانب توجہ مرکوز کرنی چاہیے۔فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدرانجینئر حافظ احتشام جاوید نے ایک ملاقات کے دوران کہا کہ صرف ایف اے، بی اے، ایم اے کی ڈگریاں لیکر بے روز گاروں کی فوج ظفر موج جمع کرنے کی بجائے اقوام عالم کے ایجوکیشن سسٹم سے استفادہ کرتے ہوئے ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل ٹریننگ کی جانب بھی زیادہ سے زیادہ توجہ دینا ہو گی تاکہ کلرکوں کی بجائے ٹیکنیکل ہینڈ لوگ تیار کر کے ان کی ذہنی و جسمانی صلاحیتوں سے بھر پور استفادہ ممکن بنایا جا سکے۔ انہوں نے ٹیوٹااور نیو ٹیک کے زیراہتمام صوبے کی سطح پرفنی ہنرسے متعلق مقابلہ جات کے انعقاد کی بھی تجویز پیش کی اور کہا کہ حکومت کے صوبے میں فنی تعلیم کے فروغ کیلئے اقدامات کے مثبت نتائج حاصل ہوں گے جس سے بیروز گاری کے خاتمہ اور غربت میں کمی میں بھی مدد ملے گی۔
Related Posts

اٹلی :آندھی نے طیارے اڑا دئے
- Rizwan Malik
- August 25, 2026
- 0
تیز رفتار آندھی سے ایئرپورٹ پر کھڑے طیارے کاغذی کھلونوں کی طرح اڑنے لگے، ویڈیو وائرل لینڈنگ کی کوشش کرنے والا ایک طیارہ بھی شدید […]

چین : پاکستانی نیلی راوی بھینسوں کے جنین سے بچھڑوں کی پہلی پیدائش
- Rizwan Malik
- June 12, 2025
- 0
پاکستانی بھینسوں کے جنین سے بچھڑوں کی پیدائش کےذریعے چین کی ڈیری صنعت کو فروغ ملے گا نان ننگ(شِنہوا) چین کے جنوبی گوانگ شی ژوانگ […]

پاکستانی طلبا گندم کی نئی اقسام کاشت کرنے کے منتظر
- Rizwan Malik
- June 11, 2024
- 0
شی آن (شِنہوا)چین میں زیر تعلیم پاکستانی طالبہ فرحانہ کمبھار نے کہا ہے چین میں تعلیم حاصل کرنے سے انہیں گندم کی نئی اقسام پیدا […]
