اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے گزشتہ دو سال کے دوران چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کو اولین ترجیحات میں رکھا ،پاک چین اقتصادی راہداری اربوں ڈالر کا ایک میگا منصوبہ ہے جس سے دونوں ممالک کے تعلقات نئی بلندی تک پہنچ جائیں گے۔سی پیک اتھارٹی حکام کے مطابق چین پاکستان اقتصادی راہداری سے ملک کے تمام صوبے مساوی طور پر مستفید ہوں گے جبکہ بلوچستان، خیبر پختونخوا اور سابق فاٹا کو خصوصی فائدہ ہوگا۔ اس کلیدی منصوبے کی تکمیل سے پاکستانی معیشت کی تقدیر بدل جائے گی۔ پاک چین اقتصادی راہداری کے تحت اہم منصوبوں میں گوادر پورٹ کی اپ گریڈیشن ،گوادر پورٹ ایکسپریس وے کی تعمیر،گوادر انٹرنیشل ائیر پورٹ اور کراچی سکھر موٹروے کی تعمیر شامل ہے جس کی تکمیل سے ملک کی اقتصادی اور معاشی ترقی اور خوشحالی کے اہداف کے حصول میں مدد حاصل ہو گی اور پاکستان بین الاقوامی تجارتی سرگرمیوں کا مرکز بن کر ابھرے گا۔
Related Posts

ملتان سکھر موٹروے کو یکم اکتوبر سے عام ٹریفک کے لئے کھول دیاجائے گا
- Rizwan Malik
- ستمبر 17, 2019
- 0
ا اسلام آباد۔:پشاور۔کراچی موٹروے کا ملتان۔ سکھر سیکشن یکم اکتوبر سے عام ٹریفک کے لئے کھول دیاجائے گا۔ چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) […]
مقبوضہ کشمیر کی تشویشناک صورتحال پر عالمی میڈیا بھی خاموش نہ رہ سکا
- Rizwan Malik
- اگست 11, 2019
- 0
اسلام آباد : مقبوضہ کشمیر کی تشویشناک صورتحال پر بین الاقوامی میڈیا بھی خاموش نہ رہ سکا ، بی بی سی،الجزیرہ،پریس ٹی وی، واشنگٹن پوسٹ […]
محسن داوڑ کے مزید ریمانڈ کی استدعا مسترد، پشاور جیل منتقلی کا حکم
- Rizwan Malik
- جون 7, 2019
- 0
بنوں: انسداد دہشت گردی عدالت نے پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم) کے رہنما اور شمالی وزیرستان سے رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ کا مزید […]
