بختاور پیا کی ہو گئیں ، بلاول نے بہنا کے نکاح کی تصاویر جاری کر دیں


طویل عرصے بعد خاندان میں خوشیوں کا لمحہ آیا ہے ایسا لگا والدہ ہمیں دیکھ رہی ہیں

کراچی:چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے اپنی بہن بختاور کے نکاح کی تصاویر جاری کردی ہیں،اپنے بیان میں بلاول نے کہا کہ میری بہن بختاور کی شادی طویل عرصے بعد آنے والی خوشیوں کا لمحہ ہے، مجھے ایسا لگا کہ خوشیوں کے اس لمحے میں میری والدہ ہمیں دیکھ رہی ہیں۔
بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ میری جانب سے دونوں کو ایک ساتھ نئی زندگی کی شروعات کی مبارک باد۔

پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی بڑی بیٹی بختاور بھٹو زرداری گزشتہ روز محمود چوہدری کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئیں۔
بلاول بھٹو اور آصفہ بھٹو زرداری نے مہمانوں کا استقبال کیا، تقریبِ نکاح میں دونوں خاندانوں کے قریبی افراد شریک ہوئے۔

اس موقع پر بختاور بھٹو زرداری اور محمود چوہدری نے اہل خانہ کے ساتھ تصاویربنوائی۔