اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے گزشتہ دو سال کے دوران چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کو اولین ترجیحات میں رکھا ،پاک چین اقتصادی راہداری اربوں ڈالر کا ایک میگا منصوبہ ہے جس سے دونوں ممالک کے تعلقات نئی بلندی تک پہنچ جائیں گے۔سی پیک اتھارٹی حکام کے مطابق چین پاکستان اقتصادی راہداری سے ملک کے تمام صوبے مساوی طور پر مستفید ہوں گے جبکہ بلوچستان، خیبر پختونخوا اور سابق فاٹا کو خصوصی فائدہ ہوگا۔ اس کلیدی منصوبے کی تکمیل سے پاکستانی معیشت کی تقدیر بدل جائے گی۔ پاک چین اقتصادی راہداری کے تحت اہم منصوبوں میں گوادر پورٹ کی اپ گریڈیشن ،گوادر پورٹ ایکسپریس وے کی تعمیر،گوادر انٹرنیشل ائیر پورٹ اور کراچی سکھر موٹروے کی تعمیر شامل ہے جس کی تکمیل سے ملک کی اقتصادی اور معاشی ترقی اور خوشحالی کے اہداف کے حصول میں مدد حاصل ہو گی اور پاکستان بین الاقوامی تجارتی سرگرمیوں کا مرکز بن کر ابھرے گا۔
Related Posts
چین کی ہانگ کانگ کے لئے قومی سلامتی قانون کی منظوری
- Rizwan Malik
- June 30, 2020
- 0
بیجنگ :چین کی نیشنل اسٹینڈنگ کمیٹی نے متفقہ طور پر ہانگ کانگ کے لئے قومی سلامتی قانون کی منظوری دے دی ہے ۔ملکی خبررساں ادارے […]

ملتان میٹرو بس سیکنڈل
- Rizwan Malik
- September 23, 2017
- 0
راولپنڈی…..ایف آئی اے اور حکومت پنجاب کی تحقیقات کے مرکزی نکات یہ ہیں کہ کیا چینی کمپنی جیانگ سو یابائت اصل کمپنی ہے یا پھر […]

پاکستان چینی طرز کی جدیدیت سے تجربہ حاصل کرسکتا ہے:سید مصطفی حیدر
- Rizwan Malik
- April 22, 2023
- 0
گوانگ ژو(شِنہوا) ایک پاکستانی ماہر نے کہا ہے کہ چینی طرز کی جدت پاکستان اور دیگر ترقی پذیر ممالک کے لیے آگے بڑھنے کے لیے […]
