سی پیک نئے مرحلے میں داخل ہو گیا،منصوبے میں سماجی تعاون کا نیا گروپ بنایا ہے،  چین کے سفیر ژاؤ چنگ 

اسلام آباد: پاکستان میں چین کے سفیر ژاؤ چنگ نے کہا ہے کہ سی پیک نئے مرحلے میں داخل ہو گیا ہے، سی پیک میں سماجی تعاون کا نیا گروپ بنایا ہے۔ یہ بات انہوں نے پاکستان میں سی پیک یونیورسٹیز کنسورشیم کی سالانہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ چینی سفیر نے کہا کہ لوگوں کے لوگوں سے تعلق پر فوکس کیا جا رہا ہے، پاکستانی طلباء کے لئے چین کی طرف سے سکالر شپ دی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 10 ایگری کلچر ریسرچ انسٹی ٹیوٹس سے تعاون بھی کیا جا رہا ہے۔ چین کے سفیر نے کہا کہ سی پیک کا اگلا مرحلہ ٹیکنالوجی پر مبنی ہے، یہ انتہائی اہمیت کا ہامل منصوبہ ہے۔ انہوں نے کنسورشیم کی سالانہ کانفرنس پر یونیورسٹیوں کا شکریہ ادا کیا۔