سانگلہ ہل: سانگلہ ہل میں پولیس نے اپنے خاوند کو قتل کرنے والی دو بیویوں کو گرفتار کرلیا ، پولیس خاوند کے قتل میں بیویوں کی مدد کرنے والے ان کے ساتھی ملزمان کی تلاش میں چھاپے مار رہی ہے،سانگلہ ہل میں ڈی ایس پی عاطف معراج نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ ایک شخص کا دو ماہ قبل قتل ہوا تھا جس کا مقدمہ مقتول کے بھائی کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا،پولیس کے مطابق پولیس نے اس ضمن میں جب تفتیش کا آغاز کیا تو شک کی بنا پر مقتول کی بیویوں کو بھی شامل تفتیش کیا جس سے حقائق سامنے آگئے، مقتول کی بیویوں نے دوران تفتیش اعتراف کیا کہ انہوں نے دو ماہ قبل اپنے خاوند کو قتل کرنے کے بعد نعش گھر میں ہی ایک گڑھا کھود کر دبا دی تھی، گرفتار بیویوں کی خاوند کے قتل میں دو دیگر ملزمان نے مدد کی تھی جن کی تلاش میں پولیس چھاپے مار رہی ہے، انہوں نے کہا کہ مفرور ملزمان کو بھی جلد ہی گرفتار کرلیا جائے گا، گرفتار خواتین نے اپنے خاوند کو قتل کرنے اور اس کی نعش گھر میں گڑھا کھود کر دبانے کا اعتراف کرلیا ہے، اس حوالے سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔
Related Posts

ملکہ برطانیہ کے آخری دو دن کیسے گزرے؟
- Rizwan Malik
- September 11, 2022
- 0
شوہر شہزادہ فلپ اپریل 2021 میں 99 برس کی عمر میں چل بسے تھے اسلام آباد:ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم 96 برس کی عمر میں 8 […]

اسلام آباد:ایک اور ٹک ٹاکر شوہر کے ہاتھوں قتل
- Rizwan Malik
- March 24, 2026
- 0
ثنا جاوید عرف آؤٹ لوفرہ پشتو کی معروف ٹک ٹاکر تھی و اقعہ تھانہ ہمک کی حدود میں پیش آیا اسلام آباد(کرائم رپورٹر)اسلام آباد میں […]

آل پاکستان پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجزایسوسی ایشن کے وفد کی قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے تعلیم کے چئیرمین نجیب الدین اویسی سے ملاقات 15 اگست سے نجی تعلیمی ادارے کھولنے کے اپنے موقف کو دہرادیا
- Rizwan Malik
- August 12, 2020
- 0
درپیش مسائل کا بخوبی ادراک ہے جبکہ نجی تعلیمی اداروں کے مسائل حل کرانے کے لیے وزیر تعلیم شفقت محمود سمیت تمام متعلقہ فورمز […]
