سفید شیر کے دو بچے بھی کورونا کی بھینٹ چڑھ گئے

لاہور: کورونا سے انسانوں کی اموات تو ہو ہی رہی تھیں تاہم اب خبر آئی ہے کہ کورونا نے شیر کے دو بچوں کی جان بھی لی ہے۔
‘حکام نے بتایا ہے کہ گزشتہ ماہ لاہور کے چڑیا گھر میں سفید شیر کے 2 بچوں کی موت کورونا وائرس سے ہوئی تھی۔
غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق دونوں بچوں کی عمریں 11 ہفتے کی تھیں۔
سفید شیر کے بچوں کی موت 30 جنوری کو ہوئی تھی جبکہ اپنی موت سے چار روز قبل سے زیر علاج تھے۔
ماہرین کا خیال تھا کہ انہیں پر فلین پینیلوکوپینیا وائرس کا حملہ ہوا ہے جو پاکستان میں عام ہے اور جانور کے مدافعتی نظام کو نشانہ بناتا ہے۔