علی ظفر بھی ایک چانس کے منتظر

اسلام آباد:معروف گلوکار علی ظفر نے فوٹو اینڈ وڈیو شیئرنگ ایپ پر دلچسپ وڈیو پوسٹ کرتے ہوئے شائق کے دل موہ لئے ہیں۔ انسٹاگرام پر اپ لوڈ کی گئی وڈیو میں علی ظفر گراونڈ میں اپنے دوستوں کے ساتھ کرکٹ کھیل رہے ہیں اور ایک زوردار شارٹ لگاتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ اسے کہتے ہیں طوفان شاٹ، کیا ٹیم میں ایک جگہ ہوسکتی ہے بطور سپاٹ بوائے۔علی ظفر کی وڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہوگئی ہے اور اس وڈیو کو اب تک ہزاروں لوگوں نے دیکھا اور پسند کیا ہے۔