سی پیک کے تحت تھر بلاک-II کی ترقی کا سفر جاری ہے


اسلام آباد:سی پیک کے تحت تھر بلاک-II کی ترقی کا سفر جاری ہے ، کارکنان بہترصحت اور تندرستی کے ساتھ عمل کو آگے بڑھا رہے ہیں۔چین اور پاکستان کووڈ-19 کی وبا کے دوران بھی سی پیک پر خوش اسلوبی سے عمل درآمد کے عمل کو آگے بڑھانیکے لئے پرعزم ہیں۔ تھرپارکر ،سندھ میں کوئلے کی کان کنی کے منصوبے (تھر بلاکII-) میں واقع ایک چینی کمپنی نے اپنے کارکنوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے ہیں۔ یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ بروقت اور موثر حفاظتی تدابیر کے باعث تمام ملازمین بہتر صحت اور تندرستی کے ساتھ اس منصوبے پر کام کی پیشرفت کو خوش اسلوبی سے آگے بڑھا رہے ہیں۔ واضح رہے کہ مذکورہ منصوبے پر 800 سے زیادہ مقامی افراد بھی کام کر رہے ہیں۔