سی پیک سماجی و اقتصادی ترقی کے لئے پاکستان کی کوششوں میں تیزی کا موجب بنے گا، ڈاکٹر طلعت


اسلام آباد:انسٹیٹیوٹ آف اسٹریٹجک سٹیڈیز کے چائینہ پاکستان سٹیڈی سنٹر کے ڈائریکٹر ڈاکٹر طلعت شبیر نے کہاہے کہ سی پیک نے پہلے ہی انفراسٹرکچر اور توانائی کے مسائل کو حل کرنے میں کلیدی کردار ادا کیاہے اور اب صنعت کاری کا مرحلہ مقامی لوگوں کے لئے روزگار کے مواقع پیدا کر رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ سی پیک کے حوالے سے مثبت رائے عامہ کی تشکیل کے لئے پاک چین تعلقات اور سی پیک دشمن طاقتوں کی خبروں کا تدارک کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک پاکستان کو درپیش تمام اقتصادی مسائل کا ایک بہترین حل ہے۔