سینیٹ انتخابات، یوسف رضا گیلانی نے وزیر اعظم سے بھی ووٹ مانگ لیا


ہمیں آج یکجہتی کی ضرورت ہے، سابق وزیراعظم کا عمران خان کو خط


اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے امیدوار یوسف رضا گیلانی نے وزیر اعظم عمران خان سے ووٹ مانگتے ہوئے کہا ہمیں آج یکجہتی کی ضرورت ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے امیدوار یوسف رضا گیلانی نے وزیر اعظم عمران خان کو خط لکھا ہے جس میں سینیٹ الیکشن کیلئے ووٹ مانگتے ہوئے کہا ہے کہ انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ سوچ سمجھ کرکیا، بطور اسپیکر حکومتی، اپوزیشن اراکین میں تفریق نہیں کی اور بطور وزیراعظم دفتر کے دروازے ہر ایک کیلئے کھلے رہے، ہمیں آج یکجہتی کی ضرورت ہے۔