رسجا کی نئی باڈی کی تشکیل


ایاز اکبر رسجا کے صدر ، عارف محمود متفقہ طور پر سیکرٹری منتخب


اسلام آباد (سپورٹس رپورٹر)راولپنڈی اسلام آباد سپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن(رسجا) کی نئی باڈی تشکیل دیدی گئی۔سینئر صحافی ایاز اکبر رسجا کے صدر ، عارف محمود متفقہ طور پر سیکرٹری منتخب۔خرم شہزاد اعوان جوائنٹ سیکرٹری اور حافظ عبید انفارمیشن سیکرٹری بن گئے۔ سہیل راجہ خازن، عابد ظہور ملک سینئر نائب صدر ، لینا معین نائب صدر منتخب ہو گئے۔اجلاس میں لائف ٹائم ممبران و چیئرمین رسجا عبدالمحی شاہ، عمران نعیم، فہیم انور خان کی خدمات کو سراہا گیا۔سینئر جرنلسٹ محسن اعجاز کو سپریم کورٹ رپورٹرز ایسوسی ایشن کا سیکرٹری منتخب ہونے پر مبارکباد دی گئی۔اس موقع پر اپنے خطاب میں چیئرمین رسجا عبدالمحی شاہ نے کہا کہ رسجا کی بہتری کیلئے مزید اقدامات کرینگے،1986میں بنائی گئی ایسوسی ایشن سپورٹس جرنلسٹوں کی ٹریننگ کیلئے اقدامات کرے گی، مستقبل میں رسجا کی سرگرمیوں کا انعقاد کرینگے، رسجا ایگزیکٹو کمیٹی میں فہیم انور خان ، گیبریل ڈی سوزا، کاشف عباسی، شہریار خان، آمنہ بلال، فہیم اختر، مظہر جاوید ، فیصل ساہی، اصغر مبارک شامل نومنتخب صدر ایاز اکبر نے تمام ممبران کا اعتماد کا اظہار کرنے پر شکریہ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تمام ارکان کو رسجا کی بہتری کیلئے ساتھ لیکر چلوں گااجلاس میں پانچ سال تک سپورٹس جرنلزم کرنیوالوں کو رکنیت دینے کی منظوری دی گئی جبکہ اجلاس میں 25سال تک صحافتی شعبے میں خدمات سر انجام دینے والوں کی لائف ٹائم ممبر شپ دینے کی منظوری دی گئی۔