کامسٹیک اور الشفا ٹرسٹ کی ٹیم موغا دیشو میں موتیا بند آنکھوں کی سرجری کے لیے روانہ


اسلام آباد: اسلامی تعاون تنظیم اوآئی سی کی سائنسی اور تکنیکی تعاون کی وزارتی قائمہ کمیٹی (کامسٹیک) نے الشفا ٹرسٹ آئی ٹرسٹ ہسپتال، راولپنڈی کے تعاون سے ایک مفت موتیا بند آنکھوں کے سرجری کیمپ جو موغادیشو، صومالیہ، میں 1 سے 10 مارچ 2024 تک جاری رہے گا اہتمام کیا ہے۔
پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال چوہدری، کوآرڈینیٹر جنرل کامسٹیک کی خصوصی ہدایات اور رہنمائی میں، او آئی سی کی وزارتی قائمہ کمیٹی برائے سائنسی اور تکنیکی تعاون (کامسٹیک) الشفا ٹرسٹ آئی ہسپتال، راولپنڈی کے تعاون سے صومالیہ کے شہر موغادیشو میں یکم مارچ سے 10 مارچ 2024 تک مفت موتیابند آنکھوں کا سرجری کیمپ کا انعقاد کر کر رہا ہے۔ دس روزہ کیمپ کے دوران، توقع ہے کہ موتیا کے 400 سے زائد آپریشن کیے جائیں گے۔ اس سے صومالیہ میں بینائی کی بحالی اور سینکڑوں لوگوں کی زندگیوں میں بہتری آئے گی۔ النور فانڈیشن اور بینادر یونیورسٹی، موغادیشو، کیمپ کے لیے ہسپتال کی سہولیات فراہم کریں گے۔
پاکستان سے سفر کرنے والی میڈیکل ٹیم آٹھ ممبران پر مشتمل ہے۔ جن میں الشفا ٹرسٹ آئی ہسپتال کے چار ماہرین امراض چشم اور دو او ٹی ٹیکنیشنز کے ساتھ کامسٹیک سے ایک پی ایچ ڈی فارماسسٹ اور ایک کوآرڈینیٹر شامل ہیں۔ کامسٹیک الشفا ٹرسٹ کے چیئرمین میجر جنرل (ریٹائرڈ) رحمت خان کا اس مفت سرجیکل کیمپ کے انعقاد میں ان کی انمول قیادت اور اقدام پر تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہے۔ الشفا ٹرسٹ کی فراخ دلی سے مالی اور تکنیکی تعاون نے کامسٹیک کے لیے اپنی خدمات کو موغادیشو کے لوگوں تک پہنچانا ممکن بنایا ہے۔ کامسٹیک اور الشفا ٹرسٹ کے درمیان اس مشترکہ کوشش سے صومالیہ میں لوگوں کی زندگیوں پر نمایاں مثبت اثرات مرتب ہونے کی امید ہے۔
آنکھوں کے مفت کیمپ لگا نے کا مقصد نہ صرف بینائی بحال کرنا ہے بلکہ ان لوگوں کی امید اور وقار بھی بحال کرنا ہے۔ پاکستان میں صومالیہ کے سفارت خانے نے میڈیکل ٹیم کے لیے ویزا کے عمل کو تیز کرنے میں قابل قدر تعاون فراہم کیا ہے۔